Ala Hazrat Ka Iman e Kamil

Book Name:Ala Hazrat Ka Iman e Kamil

اُولٰٓىٕكَ كَتَبَ فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْاِیْمَانَ وَ اَیَّدَهُمْ بِرُوْحٍ مِّنْهُؕ-   (پارہ:28، المجادلہ:22)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے اِیمان نقش فرما دیا اور اپنی طرف کی رُوْح سے ان کی مدد کی۔

ایمانِ کامِل کی کوشش کیجئے!

پیارے اسلامی بھائیو! اس میں ہمارے لئے دَرْس ہے، ہمیں بھی چاہئے کہ اپنا اِیمان پکّا کریں، اللہ و رسول کے فرامین پر یقین پختہ کریں، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! غیب سے تائید و مدد حاصِل ہو گی۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے:

  وَ  اَنْتُمُ  الْاَعْلَوْنَ  اِنْ  كُنْتُمْ  مُّؤْمِنِیْنَ(۱۳۹) (پارہ:4، آل عمران:139)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:اگر تم ایمان والے ہو تو تم ہی غالب آؤ گے۔

یعنی اے مسلمانو...!! اے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکے غُلامو...!! غالِب تم ہی رہو گے بس شرط ایک ہے: سچّے اِیمان والے ہو جاؤ! اللہ پاک پر کامِل بھروسہ رکھنے والے بن جاؤ...!! یہ ایک شرط پُوری کر لی جائے، اِیمان سچّا اور یقین پختہ کر لیا جائے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! مسلمان ہمیشہ غالِب رہے گا۔

غُلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں، نہ تدبیریں

جو     ہو     ذوقِ     یقیں     پیدا     تو     کٹ     جاتی     ہیں     زنجیریں([1])

وضاحت:آدمی جب غُلام بن جائے تو نہ تلواریں کام آتی ہیں، نہ عقلمندوں کی تدبیریں کام آتی ہیں، یہ صِرْف ذوقِ یقین ہے، یہ نصیب ہو جائے تو ہر مشکل کا حل نکل آتا ہے۔


 

 



[1]...کلیاتِ اقبال، بانگِ درا، صفحہ:301۔