Ala Hazrat Ka Iman e Kamil

Book Name:Ala Hazrat Ka Iman e Kamil

میں آنے والے کنجوسی اور لمبی اُمِّیدوں کے سبب ہلاک ہو گئے۔([1])

اللہ پاک ہمیں کامِل ایمان اور پکّا یقین نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

کامِل ایمان کی ایک نشانی

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے آیتِ کریمہ سُنی، رَبّ کریم فرماتا ہے :

اُولٰٓىٕكَ كَتَبَ فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْاِیْمَانَ وَ اَیَّدَهُمْ بِرُوْحٍ مِّنْهُؕ   (پارہ:28، المجادلہ:22)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان نقش فرما دیا اور اپنی طرف کی رُوْح سے ان کی مدد کی۔

اب آیتِ کریمہ پر ایک دوسرے پہلو سے غور فرمائیے! اللہ پاک نے فرمایا: اُولٰٓىٕكَ ۔ اس کا معنی ہوتا ہے: وہ لوگ۔ سُوال ہے: کون لوگ؟ اللہ پاک نے فرمایا:

لَا تَجِدُ قَوْمًا یُّؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ یُوَآدُّوْنَ مَنْ حَآدَّ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ لَوْ كَانُوْۤا اٰبَآءَهُمْ اَوْ اَبْنَآءَهُمْ اَوْ اِخْوَانَهُمْ اَوْ عَشِیْرَتَهُمْؕ   (پارہ:28، المجادلہ:22)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: تم ایسے لوگوں کو نہیں پاؤ گے جو اللہ اور آخرت کے دِن پر اِیمان رکھتے ہوں کہ وہ اُن لوگوں سے دوستی کریں جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے مخالفت کی اگرچہ وہ اُن کے باپ یا اُن کے بیٹے یا اُن کے بھائی یا اُن کے خاندان والے ہوں۔

یعنی اے محبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم جو بھی آپ کا غُلام ہے،


 

 



[1]... موسوعہ ابن ابی دنیا، کتاب الیقین ، جلد:1، صفحہ:19، حدیث:3۔