Ala Hazrat Ka Iman e Kamil

Book Name:Ala Hazrat Ka Iman e Kamil

دِلوں میں اللہ نے اِیمان نقش فرما دیا اور اپنی طرف کی رُوْح سے ان کی مدد کی۔

یہ کامِل ایمان والے، بلند رُتبہ عاشقانِ رسول کی شان کا بیان ہے، اس جگہ 2باتیں ارشاد ہوئی ہیں: (1):جو بلند رُتبہ عاشقانِ رسول ہیں، رَبّ کریم اُن کے دِل پر ایمان نقش فرما دیتا ہے (2):اپنی طرف سے ایک رُوح (مثلاً رُوحُ القدس حضرت جبریل  عَلَیْہِ السَّلَام ) کے ذریعے، اِن کی خاص مدد اور تائید فرماتا ہے۔([1])

سیرتِ رضا کا خُلاصہ

پیارے اسلامی بھائیو! یہ آیتِ کریمہ کا وہ حصّہ ہے، جس سے اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی تاریخِ وِلادت ماخُوذ ہے، یعنی آپ کا سالِ وِلادت ہے: 1272 اور آیتِ کریمہ کے اس حصّے کے جو اَعْداد ہیں وہ بھی 1272ہیں۔

اَلْحَمْدُ للہ! اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی سیرتِ پاک کو دیکھیں تو اس آیتِ کریمہ کا پُورا پُورا فیضان آپ کی ذات میں نظر آتا ہے، اگر کہا جائے کہ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی 68سالہ زندگی مُبارَک کو ایک لائن میں بیان کرو! تو یہ پُورے یقین کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ

اُولٰٓىٕكَ كَتَبَ فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْاِیْمَانَ وَ اَیَّدَهُمْ بِرُوْحٍ مِّنْهُؕ-    (پارہ:28، المجادلہ:22)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: یہ وہ لوگ ہیں جن کے دِلوں میں اللہ نے اِیمان نقش فرما دیا اور اپنی طرف کی رُوْح سے ان کی مدد کی۔

یعنی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اُن پاک ہستیوں میں سے ایک ہیں، جِن کے دِل پر اللہ


 

 



[1]...تفسیر قرطبی، پارہ:28، المجادلہ، زیرِ آیت:22، جلد:9، جز:17، صفحہ:192 ملتقطًا۔