Book Name:Ala Hazrat Ka Iman e Kamil
الاول کے چراغاں میں بھی خرچ کیا جا سکتا ہے، تب اس چندے سے چراغاں کر سکتے ہیں۔ بہتر اور بچت والی صُورت یہی ہے کہ چراغاں کے لئے الگ سے چندہ کیا جائے اور چراغاں میں جو کچھ بجلی خرچ ہو، اس کے پیسے بھی اسی چندے سے ادا کئے جائیں۔([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات (وظیفہ)
یَا مُنْتَقِمُ، یَا عَفُوُّ(اے سخت سزا دینے والے! اے معاف فرمانے والے!)
اللہ نہ کرے، کسی سے دُشمنی چل رہی ہو، ختم کرنا چاہتے ہوں تو 3جمعہ تک یَامُنْتَقِمُ، یَا عَفُوُّ کثرت سے پڑھئے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دشمنی دوستی میں بدل جائے گی۔([2])اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔