Ala Hazrat Ka Iman e Kamil

Book Name:Ala Hazrat Ka Iman e Kamil

سرچ(Advanced Search) کا ہے، جس کے ذریعے اپنی مطلوبہ بات کو بہت آسانی کے ساتھ سرچ کر سکتے ہیں، کسی خاص جلد یا خاص رسالے میں بھی سرچ کرنے کی سہولت موجود ہے * جلد کو منتخب کر کے اُس میں مطلوبہ صفحہ(Page) پر جا سکتے ہیں * الفاظ کا فونٹ سائز(Font Size) بھی اپنی مرضی سے ایڈجسٹ کرسکتے ہیں * ایپلی کیشن میں اپنی پسندیدہ بات کو نوٹس(Notes) کے فیچر میں لکھ کر محفوظ اور پسندیدہ(Favorites) لسٹ میں شامل اور شئیر (Share)بھی کیا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ:مسجدِ کے چندے سے ربیع الاَوَّل کا چراغاں کرنا جائِز نہیں۔

وضاحت:اَلْحَمْدُ للہ! ربیع الاول شریف کی آمد آمد ہے، اللہ پاک کا فضل ہے کہ عاشقانِ رسول ربیع الاول شریف میں گھروں، مسجدوں اور محلوں کو سجاتے ہیں، یہ سجانا بالکل جائِز بلکہ ثواب کا کام ہے، ایک مسئلہ سُن اور سمجھ لیجئے کہ مسجد کے چندے سے ربیع الاوَّل کا چراغاں کرنا جائِز نہیں ہے، اُصُول یہ ہے کہ چندہ صِرْف اُسی کام میں خرچ کیا جا سکتا ہے، جس کام کے لئے جمع کیا گیا ہو۔ عام طور پر مسجد کا چندہ چراغاں کے لئے نہیں بلکہ مسجد کی ضروریات کے لئے کیا جاتا ہے، لہٰذا اس سے چراغاں کرنا جائِز نہیں۔ ہاں! اگر چندہ جمع کرتے وقت دینے والے سے اجازت لے لی کہ آپ کا یہ چندہ ربیع