Ala Hazrat Ka Iman e Kamil

Book Name:Ala Hazrat Ka Iman e Kamil

صَدَقَ اللہ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ،عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:یہ وہ لوگ ہیں جِن کے دِلوں میں اللہ نے اِیمان نقش فرما دیا اور اپنی طرف کی رُوْح سے ان کی مدد کی۔

اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا مختصر تعارُف

پیارے اسلامی بھائیو! * اعلیٰ حضرت، شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ پچھلی صدی کی بہت بلند رُتبہ ہستی ہیں * آپ سُنیوں کے اِمام ہیں * حق کی پہچان ہیں، آپ کی بابرکت ذات دُنیائے اسلام کے لئے بہت بڑی نعمت ہے * جب غیر مسلم (Non-Muslims) اِسلام کے خِلاف سازشیں کر رہے تھے * بدمذہبی عُرُوج پکڑ رہی تھی * بِدْعتیں عام ہو رہی تھیں * مَعَاذَ اللہ! قرآنی آیات کے مفہوم بدلنے کی ناپاک کوششیں کی جارہی تھیں * اسلامی تعلیمات(Islamic Teachings) کو بدلنے کی جسارت ہو رہی تھی * اِن فتنوں کے وقت میں،اللہ پاک نے اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی صُورت میں دُنیائے اسلام کو ایک عظیم نعمت سے نوازا، اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ مُجَدِّد بَن کر تشریف لائے اور اَلْحَمْدُ للہ! * آپ نے فتنوں کا سَر قلم کر دیا * غیر مسلموں کی سازِشوں کو ناکام بنایا * بدمذہبی کا زور توڑا * بدعقیدگی کا خاتمہ کیا * اَصْل اِسلامی عقائد کی دُرُست تشریح فرمائی * اِسلامی عقائد پر * اسلام کی اعلیٰ تعلیمات پر * قرآن کی عِزَّت و حُرْمت پر * رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی عزّت و نامُوس پر پہرا دیا * بِدعتوں کو مِٹایا * سنّتوں کو عام کیا * معاشرے(Society) کی اِصْلاح فرمائی * لوگوں کو عشقِ رسول کے جام بھر بھر کر پلائے اور * اَلْحَمْدُ للہ! فتنوں کو مِٹا کر دِیْن کا پرچم بلند فرما دیا۔