Book Name:Ala Hazrat Ka Iman e Kamil
دوستی اور میرے لئے میرےدشمن کے ساتھ دشمنی بھی رکھی....؟ ([1])
اللہ! اللہ! غور فرمائیے! * نمازیں بھی ہیں * روزے بھی ہیں * حج بھی ہے * زکوٰۃ بھی ہے * صدقہ و خیرات بھی ہے * نفل عبادات بھی ہیں، اس کے باوُجُود بات اس پر مکمل ہوتی ہے کہ اللہ و رسول کے دُشمنوں کے ساتھ نفرت بھی کی یا نہیں کی...؟ معلوم ہوا؛ زندگی بھر کی عِبادتیں ایک طرف، اللہ و رسول کی محبّت ایک طرف....!! اگر یہ محبّت ہے تو عِبادت قُبُول ہے، اگر یہ محبّت نہیں ہے تو عِبادت بیکار ہے۔
اللہ پاک ہمیں دُرُست سمجھ اور ایمانِ کامِل نصیب فرمائے، اللہ پاک ہمیں اپنی سچّی پکّی محبّت اور رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا کامِل عشق نصیب فرمائے۔
آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
فتاوٰی رضویہ موبائل ایپلی کیشن
اے عاشقانِ رسول ! اَلْحَمْدُ للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں، ابھی حال ہی میں ایک شان دار موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے، جس کا نام ہے:فتاویٰ رضویہ (Fatawa Razwia) * اس ایپلی کیشن میں فتاوٰی رضویہ کی تمام جلدیں شامل ہیں اور ہر جلد کے تحت رسائل اور موضوعات کی مختصر فہرست بھی شامل کی گئی ہے * فتاوٰی رضویہ کے تمام رسائل (جو اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہنے پوچھے گئے سوالات کے جوابات میں تحریر فرمائے تھے اِن)کی علیحدہ فہرست بھی موجود ہیں * ایپلی کیشن میں بہت ہی عمدہ فیچر ایڈوانس