Book Name:Naat e Mustafa Ke Fazail
سب انبیاء کے ہو تمہیں سردار لَا جَرَم تم سا نہیں ہے دوسرا، اے آخری نبی!
بعد آپ کے ہرگز نہ آئے گا نبی نیا واللہ! ایمان ہےمیرا، اے آخری نبی!([1])
پچھلی اُمّتوں کے اَہْلِ عِلْم کی گواہی
*حضرت مُغِیْرَہ بِنْ شُعْبَۃ رَضِیَ اللہُ عنہ اپنے اِسلام قُبُول کرنے سے پہلے کی بات بتاتے ہوئے فرماتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نے مِصْر کے بادشاہ مُقَوْقِس سے حُضُورِ اَقْدَس صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی تعریف سُنی، پِھر میں اَسکندریہ گیا، وہاں میں نے پچھلی اُمّتوں کا کوئی عِبَادت خانہ نہ چھوڑا، سب کے پاس گیا، سب سے مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے بارے میں پوچھا، آخر ایک پادری کے پاس پہنچا، وہ اپنی قوم کا بہت بڑا عالِم تھا، میں نے اُس سے پُوچھا: کیا کوئی نبی دُنیا میں آنا باقی ہے؟ وہ بولا: نَعَمْ! وَہُوَ آخِرُ الْاَنْبِیَاءِ ہاں! وہ آخری نبی ہیں، اُن کے اور عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے درمیان کوئی نبی تشریف نہیں لائے، حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے اُنہی کی پیروی کا حکم دیا تھا، وہ نبی، اُمِّی، عربی ہیں اور ان کا نامِ پاک اَحْمَدْ ہے۔
حضرت مُغِیرَہ رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: میں نے یہ سب باتیں خُوب یاد رکھیں اور وہاں سے واپس آ کر اِسْلام قُبُول کر لیا۔ ([2])
حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام اور عقیدۂ ختمِ نبوت
*صحابئ رسول حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جب اللہ پاک نے حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام کو پیدا فرمایا تو اُنہیں