Book Name:Naat e Mustafa Ke Fazail
مِٹ گئے، مِٹتے ہیں، مِٹ جائیں گے اَعْدا تیرے
نہ مِٹا ہے نہ مِٹے گا کبھی چرچا تیرا([1])
اور سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ مزیدایک جگہ لکھتے ہیں:
وہی دُھوم اُن کی ہے مَا شَآءَ اللہ! مِٹ گئے آپ مِٹانے والے([2])
ذِکْرِ مصطفےٰ میں اِضافہ ہی اِضَافہ
بنی اسرائیل کا ایک شخص تھا، اِسلام سے اور پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے (اَسْتَغْفِرُ اللہ!) نفرت کیا کرتا تھا، ایک دِن اُس نے تورات شریف کھولی، اُس کی تلاوت کرنے لگا، کیا دیکھتا ہے کہ تورات شریف میں پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا پیارا پیارا نام 4جگہوں پر مُحَمَّد لکھا ہوا ہے، اُس کو اِس پیارے نام سے نفرت تھی، تورات شریف میں یہ نامِ پاک دیکھ کر جَل بھن گیا، فورًا ہی اس نے یہ نامِ پاک وہاں سے کھرچ دیا۔ اگلے دِن دوبارہ جب تورات شریف پڑھنے بیٹھا تو کیا دیکھتا ہے؛ اب 4 کی بجائے 8 جگہوں پر نامِ مُحَمَّد لکھا ہوا ہے۔ (بڑا حیران ہوا، گھر والوں سے پُوچھا، اپنے بچوں کو ڈانٹا کہ تم نے ہی لکھا ہو گا، سب بولے: ہم نے تو نہیں لکھا۔)
خیر! اس نے دوبارہ نامِ پاک کو کھرچ دیا، اگلے دِن کیا دیکھتا ہے کہ 8کی بجائے 12 جگہوں پر نامِ پاک لکھا ہوا ہے۔ اب تو اس کا دِل چوٹ کھا گیا، جب اس نے دیکھا کہ میں