Naam Lewa Ghose e Azam Ka

Book Name:Naam Lewa Ghose e Azam Ka

سچّے ولی ہیں، چنانچہ شہزادوں ہی سے کہا کہ اپنے والِد صاحِب سے کہو میرے حق میں دُعا فرمائیں، جس رَبّ کائنات نے ان پر میری تقدیر ظاہِر کی ہے، ان کی دُعا سے وہ میری تقدیر بدلنے پر بھی قدرت رکھتا ہے۔

اب شہزادے گھر پہنچے، والد صاحب کی خدمت میں عرض پیش کی، حُضُور مُجَدِّدْ اَلْف ثَانی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے دُعا کے لئے ہاتھ اُٹھائے، پُوری توجہ سے دُعا فرمائی مگر تقدیر اَٹل تھی، وہ نہ بدلی۔ مُجَدِّدْ اَلْف ثَانی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: اس وقت مجھے اچانک یاد آیا کہ غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا ہے: میری دُعا سے قضائے مبرم (یعنی اٹل تقدیر) بھی بدل جاتی ہے۔ چنانچہ میں نے دُعا کی: اے اللہ پاک! میں تیرے حُضُور غوثِ پاک شیخ عبد القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا واسطہ پیش کرتا ہوں، شیخ طاہِر لاہوری کی بدبختی کو سعادت اور خوش بختی میں تبدیل فرما دے۔ فرماتے ہیں: اس وسیلے کی برکت سے اللہ پاک نے میری دُعا قبول کی اور شیخ طاہر لاہوری کی بدبختی کو خوش بختی میں تبدیل کر دیا۔([1])  

اسیروں کے مشکل کشا غوث اعظم                            فقیروں کے حاجت رَوا غوث اعظم

مریدوں کو خطرہ نہیں بحرِ غم سے                                             کہ بیڑے کے ہیں ناخدا (رکھوالے) غوث اعظم

قسم ہے کہ مشکل کو مشکل نہ پایا                                                کہا ہم نے جس وقت یا غوث اعظم([2])

پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہے سچوں کے ساتھ ہو جانے کا فائدہ...!! ہم جتنے مرضِی نیک اَعْمال کریں، ہو سکتا ہے کہ ہمارا ایمان لُٹ جائے، شیطان ہمارے اَعْمال ضائع کروا دے۔ اگر ہم سچوں کے ساتھ ہو جائیں گے، اللہ پاک کے ولیوں کے ساتھ محبّت رکھنے


 

 



[1]...جمالِ غوثیہ،صفحہ:30و31۔

[2]...ذوقِ نعت، صفحہ:180و182 ملتقطًا۔