Ghous e Pak Ki Dilon Par Hukumat

Book Name:Ghous e Pak Ki Dilon Par Hukumat

مشورہ ہے کہ قادری سلسلے میں مرید ہو کر حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے ساتھ اپنی نسبت جوڑ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِین ودُنیا میں اس کی بےشمار برکتیں دیکھنے کو ملیں گی۔ یاد رکھئے! مرید ہونا بہت ضروری ہے۔ اللہ کریم پارہ 6، سورۃ المائدہ، آیت:35 میں ارشاد فرماتا ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ابْتَغُوْۤا اِلَیْهِ الْوَسِیْلَةَ (پارہ6،سورۃالمائدۃ:35)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اے ایمان والو!اللہ سے ڈرو اور اس کی طرف وسیلہ ڈھونڈو۔

مَشْہُور مُفَسّرِ قرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اس آیت کے تحت فرماتے ہیں: ہر چیز کی تلاش کے لئے دروازے الگ ہیں، ہر سودے کی جستجو کے لئے بازار دوکانیں جدا گانہ ہیں، اس چیز کی تلاش میں ان دروازوں، ان دوکانوں، بازاروں میں جانا پڑتا ہے، خدا تعالیٰ کو ڈھونڈو حضور صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کے دروازے پر اور حضور صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کو ڈھونڈو حضراتِ اولیاء اللہ کے دروازوں پر۔([1]) مزید فرماتے ہیں: اس آیت میں تقوی کے بعد وسیلہ کی تلاش کا حکم دے کر بتایا گیا کہ کوئی متقی تقویٰ کے کسی درجہ پر پہنچ کر وسیلے سےبےنیاز نہیں ہو سکتا، لہٰذا کوئی متقی مسلمان یہ نہ سمجھے کہ میں تو متقی ہو گیا اب مجھے اللہ پاک تک پہنچنے کے لئے کسی وسیلہ کی ضرورت نہیں، جیسےہر مومن اَعْمَال و تقویٰ کا حاجت مند ہے یونہی ہر متقی وسیلہ کا محتاج ہے۔ ([2])

بیعت کی برکتیں

الحمد للہ! کسی پیرِ کامل سےمُرید ہونے کی بہت  برکتیں اور فائدے ہیں،مثلاً اس کی


 

 



[1]...تفسیر نعیمی، پارہ:6،سورۂ مائدہ، زیرِ آیت:35، جلد:6، صفحہ:402ملخصًا۔

[2]...تفسیر نعیمی، پارہ:6، سورۂ مائدہ، زیرِ آیت:35، جلد:6، صفحہ:394ملتقطًا۔