Bani Israil Ka Bachra

Book Name:Bani Israil Ka Bachra

پہلے اور بعد کی دُعا *دودھ پینے کی دُعا *سوتے وقت کی دُعا وغیرہ حروف کی ادائیگی اور ترجمے کے ساتھ *اور مختلف موضوعات پر سنتیں اور آداب وغیرہ شامِل ہیں۔ اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر کے فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ: نمازی کی طرف دوسرے شخص کامنہ کرنا، ناجائز وگناہ ہے

وضاحت: یہ ایک مسئلہ ہمارے ہاں بہت عام ہوتا جا رہا ہے کہ جب جماعت خَتْم ہوتی ہے، سلام پھیرا جاتا ہے تو اگلی صفوں والے جلدی جلدی پیچھے جانے کی کوشش کرتے ہیں، پیچھے جگہ نہیں ہوتی بعض لوگ اپنی بقیہ رکعتیں پڑھ رہے ہوتے ہیں، عموماً دیکھا گیا ہے کہ یہ گزرنے والے نمازی کی طرف رُخ کر کے کھڑے ہو جاتے ہیں، اسی طرح اور مواقع پر بھی نمازی کے سامنے مُنہ کر کے کھڑے ہوتے ہیں، ایسا کرنا، ناجائِز اور گُنَاہ ہے۔ بہار شریعت میں ہے، کسی شخص کے منہ کے سامنے نماز پڑھنا (یعنی سامنے بیٹھے شخص کا چہرہ یا رُخْ آپ کی طرف ہو تو اس کی طرف رُخ کر کے نماز پڑھنا)مکروہِ تحریمی ہے۔ یوہیں دوسرے شخص کو نمازی کی طرف منہ کرنا بھی ناجائز و گناہ ہے۔([1])  اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔


 

 



[1]...بہارِ شریعت، جلد:1، حصہ:3، صفحہ:626۔