Bani Israil Ka Bachra

Book Name:Bani Israil Ka Bachra

مثلاً *صبح آنکھ کھلی، یہ بھی نعمت ہے، اَلْحَمْدُ للہ!کہئے *بستر سے اُٹھنے کے لائق ہوئے، اَلْحَمْدُ للہ!کہئے *پاؤں سلامت ہیں، جوتے پہننے کے قابِل ہیں، اَلْحَمْدُ للہ!کہئے *کھڑے ہونے کے قابِل ہیں، اَلْحَمْدُ للہ!کہئے *گھٹنے حرکت کر رہے ہیں یعنی چلنے کے قابِل ہیں، اَلْحَمْدُ للہ!کہئے *کام کے لئے نکلے، اللہ پاک نے توفیق بخشی ہے تو نکلے ہیں، لہٰذا اَلْحَمْدُ للہ!کہئے *شام کو گھر پہنچ گئے، اَلْحَمْدُ للہ!کہئے *بچوں کو دیکھا، اَلْحَمْدُ للہ!کہئے *پانی پیا تو اَلْحَمْدُ للہ! *کھانا کھایا تو اَلْحَمْدُ للہ!*چائے پی تو اَلْحَمْدُ للہ!۔ یُوں اَلْحَمْدُ للہ!کہنے کی عادَت اپنا لیں۔ اس کا فائدہ کیا ہو گا؟ ایک یہ کہ ہم شکرگزار بننے میں کامیاب ہو جائیں گے، پِھر اس کے ساتھ ساتھ بےشُمار نیکیاں اور بھلائیاں بھی نصیب ہوں گی۔

اَلْحَمْدُ للہ کہنے کے فضائل

*اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان سے فرمایا: ڈھالیں (یعنی دُشمن کے وار سے بچنے کے لئے استعمال ہونے والے ہتھیار) اُٹھا لو! صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان نے عرض کیا: یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! کیا دُشمن نے حملہ کر دیا ہے؟ فرمایا: نہیں (دُشمن نے حملہ نہیں کیا) بلکہ جہنّم کے مقابلےمیں اپنی ڈھالیں اُٹھالو اور سُبْحٰنَ اللہِ وَالْحَمْدُللہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہ اَکْبَرْ پڑھا کرو کیونکہ یہ کلمات قیامت کے دن آگے اور پیچھے سے تمہاری حفاظت کریں گے([1]) *ہمارے پیارے نبی، مکی مَدَنی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان سے فرمایا: کیا تم میں کوئی روزانہ اُحد پہاڑ کے برابر عمل کی طاقت رکھتا ہے؟عرض کیا:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! روزانہ


 

 



[1]...مستدرک، کتاب الدعا والتکبیر، باب المنجیات الباقیات ...الخ، جلد:2، صفحہ:235، حدیث:2029۔