Book Name:Toba Tumhare Liye Behtar Hai
نے فرمایا: مُجْرِم باہَر آجائیں، دو زانو بیٹھ جائیں، گھٹنے کھڑے کر یں، سَر گھٹنوں پر رکھ لیں، تلوار اپنی گردَن پر لَیں، اگر کسی نے تَلْوار کا وار رَوکا تو اس کی تَوْبَہ قبول نہیں ہو گی۔
مُجْرِم یُوں قتل ہوئے، جو مُجْرِم نہیں تھے، انہوں نے اپنے ہی عزیزوں، رشتے داروں کو اپنے ہاتھوں سے قتل کیا،([1]) 70 ہزار اسرائیلی یُوں قتل ہوئے، تب جا کر ان کی تَوْبَہ قبول ہوئی۔([2])
بتائیے! یہ کیا کم مشکل تھا...؟ ہم پر تو اَلْحَمْدُ للہ! اللہ پاک کا بڑا کرم ہے، محبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے صدقے ہمارے لئے تو تَوْبَہ کرنا بہت ہی آسان ہے۔ بہر حال! ہم پر لازِم ہے کہ تَوْبَہ کرتے رہیں، اس کے تقاضے بھی پُورے کیا کریں۔ اللہ پاک ہمیں گُنَاہوں سے مُعَافِی نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
مجھے سچّی تَوْبَہ کی تَوْفیق دیدے پئے تاجدارِ حرم یاالٰہی!
جو ناراض تُو ہوگیا تَو کہیں کا رہوں گا نہ تیری قسم یاالٰہی!
سَدا کیلئے ہو جا راضی خُدایا ہمیشہ ہو لُطف و کرم یاالٰہی!([3])
پیارے اسلامی بھائیو! نیک بننے اور نیک اعمال میں اضافے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن لانچ کی ہے، جس کا نام ہے: نیک اعمال