Book Name:Toba Tumhare Liye Behtar Hai
فضیل رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اندر گئے، پیسوں کی تھیلی اُٹھائی، باہَر آئے، اس غیر مسلم کو دی۔ اس نے تھیلی کھولی، دیکھا اس میں سونا ہے۔ وہ دیکھتے ہی بولا: اے فضیل! اب مجھے کلمہ پڑھا کر مسلمان کر دیجئے! آپ نے پہلے تو اسے کلمہ پڑھایا، پِھر پوچھا: یہ اچانک مسلمان ہونے کا خیال تمہیں کیسے آ گیا؟ وہ غیر مسلم بولا: میں نے اپنی مذہبی کتابوں میں پڑھا تھا کہ مسلمان جب سچّی توبہ کر لیتا ہے تو اللہ پاک اُسے یہ مقام بخشتا ہے کہ وہ مٹی کو ہاتھ لگائے تو سونا بن جاتی ہے۔ جب مجھے آپ کی توبہ کا عِلْم ہوا تو میں نے آزمائش کی، یہ جو تھیلی آپ اُٹھا کر لائے ہیں، اس میں سونے کے سِکّے نہیں بلکہ مٹّی تھی، جو آپ کا ہاتھ لگنے کی بَرَکت سے سونا بن گئی ہے۔([1])
جو بھی دنیا سے آقا کا غم لے گیا وہ تو بازی خدا کی قسم لے گیا
ساتھ میں مصطَفٰے کا کرم لے گیا خُلد کی وہ سند لاجَرَم لے گیا([2])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہے سچّی توبہ کی بَرَکت...!! حقیقت میں مٹی کا سونا بن جانا، یہ تو حضرت فضیل رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی ایک کرامت ہے، خیر! جو سچّی توبہ کرتا ہے، اللہ پاک اسے دُنیا اور آخرت میں بڑا مقام عطا فرما دیتا ہے۔
وِلایَت کا اُونچا رُتبہ مل گیا
بنی اسرائیل کے ایک شخص سے کوئی گُنَاہ ہو گیا۔ وہ بے حد شرمندہ ہوا اَوْر بے قرار ہو کر اِدھر سے اُدھر بھاگنے لگا کہ کسی طرح اُس کا گناہ مُعاف ہو جائے اور اللہ پاک اس سے راضی ہو جائے۔اللہ پاک کی بارگاہِ رحمت میں اُس کی بیقراری اور شرمندگی قُبُول ہو