Toba Tumhare Liye Behtar Hai

Book Name:Toba Tumhare Liye Behtar Hai

ہوئے اس رکعت میں اُونچی آواز سے بھی تِلاوت کر سکتے ہیں۔ مثلاً ظہر عصر کی نماز اگر اکیلے پڑھیں تو اُونچی آواز سے تِلاوت نہیں کریں گے۔ وِتْر اکیلے پڑھیں تو ان میں اُونچی آواز سے تِلاوت کر سکتے ہیں اور اَفْضَل بھی یہی ہے۔ ہمیں یہ اَفْضَل کام اپنانا چاہئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! برکتیں ملیں گی۔  

نوٹ: یُوں اگر اُونچی آواز سے تِلاوت کریں تو 2باتوں کا خیال رکھیں: (1):بہت زیادہ اُونچی آواز نہ کریں، مُناسب  آواز ہو تاکہ کوئی مشکل میں نہ آئے (2):اُونچی آواز سے تِلاوت اُسی وقت کریں جبکہ نماز ادا پڑھ رہے ہوں، قَضا نماز چُھپ کر پڑھنا ضروری ہے، لہٰذا قضا نمازوں میں اُونچی آواز نہ کی جائے۔([1])  اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

تنگدستی کا روحانی علاج(وظیفہ)

یَاذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ (اے عظمت اور بزرگی والے!)

ہر نمازکے بعد 100 بار یَاذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ پڑھ کر حلال رَوْزگار کے لئے دُعا کرنے والے کو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! رِزقِ حلال ملے گا۔([2])اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔



[1]...دارلافتاء اہلسنت، ریفرینس  نمبر: NOR.12519 ۔

[2]...چڑیا اور اندھا سانپ، صفحہ:25۔