Toba Tumhare Liye Behtar Hai

Book Name:Toba Tumhare Liye Behtar Hai

*بلکہ سچّی بات تو یہ ہے کہ ہم خُود کو گنہگار سمجھتے ہی کب ہیں...!! خُود کو گنہگار سمجھ لیں تو شرمندگی خُود ہی ہو جانی ہے، شرمندگی ہو گئی تو تَوبَہ کی طرف مَیْلان بھی ہو جانا ہے مگر افسوس! نفس و شیطان ہمیں دھوکے میں ڈال کر رکھتے ہیں *نمازیں قضا ہوتی ہیں *جماعت میں تو کبھی کبھی ہی شامِل ہوتے ہیں *روز پتا نہیں کتنوں کی دِل آزاریاں کر بیٹھتے ہیں *ہمارا موبائِل ہمیں دھوکے میں ڈالے رکھتا ہے *نہ جانےکیسے کیسے گُنَاہ اس موبائِل اور سوشل میڈیا کی وجہ سے ہوتے رہتے ہیں *جھوٹ نَوْکِ زبان پر رہتا ہے، بات بات پر جُھوٹ بولے جاتے ہیں *غیبت، چُغلی کی تو ایسی عادَت ہوتی ہے کہ بس زبان کھلنے کی دَیْر ہوتی ہے، گندی باتوں، غیبتوں اور چغلیوں کی بھرمار شروع ہو جاتی ہے، غرض کہ سَر سے پیر تک گُنَاہوں میں لتھڑے رہتے ہیں، اس کے باوُجُود اپنے آپ کو گنہگار سمجھنا گوارا نہیں کرتے، نفس دھوکے میں ڈالے رکھتا ہے، بس اندر ہی اندر یہ ذہن بناتا رہتا ہے کہ ہم سے بڑھ کر تو نیک کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔ جب خُود کو گنہگار سمجھنا نہیں ہے تو ظاہِر ہے تَوبَہ کا ذِہن بننا ہی نہیں ہے، جب ذہن نہیں بنے گا تو تَوبَہ کر نہیں سکیں گے۔ یُوں ہم اتنی بڑی نیکی سے مَحْرُوم رہ جاتے ہیں۔

کاش! ہمیں توفیق مِل جائے۔ کاش! ہم خُود کو گنہگار سمجھنے والے، تَوبہ کرنے والے بن جائیں۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

گنہگار کی بخشش ہو گئی

روایت ہے: بنی اسرائیل میں 2 شخص تھے، ایک بہت عبادت گزار تھا، دوسرا بہت ہی گنہگار تھا۔ لوگ عبادت گزار کو عَابِدُ بَنِیْ اِسْرَائِیْل (یعنی بنی اسرائیل کا عبادت گزار) کہتے تھے