Toba Tumhare Liye Behtar Hai

Book Name:Toba Tumhare Liye Behtar Hai

رُوح کھینچ کر نکِال لی جائے گی، پھر مجھے اندھیری قبر میں اُتار دیا جائے گا، آہ! مجھےاپنے رَبِّ کریم کے حُضُور حاضِر ہونا ہے، بس یہ اِحْسَاس، ندامت،شرمندگی، سچّے دِل سے توبہ...! یہ زندگی کی ساری اُلجھنوں کا حل ہے۔

تَوبَہ عِبَادت ہے

پیارے اسلامی بھائیو! یہ بات بھی یاد رکھئے! کہ تَوبَہ ایک مستقل عِبَادت ہے یعنی یہ ضروری نہیں کہ گُنَاہ ہو گا، تبھی تَوبَہ کی جائے گی، نہیں...!! بلکہ تَوبَہ خُود ایک عِبَادت ہے، گُنَاہ ہو یا نہ ہو، اللہ کرے نہ ہی ہو، اس کے باوُجُود تَوبَہ کرتے رہنا چاہئے۔ اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ تُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ جَمِیْعًا اَیُّهَ الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ(۳۱) (پارہ:18، النور:31)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور اے مسلمانو! تم سب اللہ کی طرف توبہ کرو اس اُمّید پر کہ تم فلاح پاؤ

دیکھئے! اس آیت میں سب کو تَوبَہ کا حکم دیا گیا ہے۔ امام غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ احیاء العلوم میں فرماتے ہیں: اس آیت سے ثابِت ہوا کہ تَوبَہ ہر حال میں لازِم ہے۔([1]) یہ ضروری نہیں کہ گُنَاہ ہو گا، تبھی تَوبَہ کریں گے بلکہ اس کے عِلاوہ بھی تَوبَہ کرتے رہنا چاہئے۔  حدیثِ پاک میں ہے: رسولوں کے سردار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اے لوگو! تَوبَہ کرو! بےشک میں بھی دِن میں 100 مرتبہ توبہ کرتا ہوں۔([2])  

دیکھئے! پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مَعْصُوم ہیں، آپ سے گُنَاہ ہو سکتے ہی نہیں ہے، اس کے باوُجُود آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دِن میں 100 مرتبہ تَوْبَہ کیا کرتے تھے، پتا چلا؛ جیسے نماز، روزہ وغیرہ مستقل عِبَادات ہیں، یونہی تَوْبَہ و اِسْتِغْفَار بھی مستقل


 

 



[1]...احیاء علوم الدین، کتاب التوبۃ، الرکن الاول، بیان ان وجوب التوبۃ...الخ، جلد:4، صفحہ:11  خلاصۃً۔

[2]...مسلم، كتاب الذكروالدعاء والتوبۃ والاستغفار، باب استحباب الاستغفار...الخ، صفحہ:1040، حدیث:2702۔