Khudai Ahkam Badalne Ka Wabal

Book Name:Khudai Ahkam Badalne Ka Wabal

دوستیاں لگاتے ہیں *اَلْحَمْدُ للہ! ہم نعتیں پڑھنے والے، نعتیں سننے والے ہیں، قرآن وحدیث میں نعت خوانی کے فضائل بیان ہوئے ہیں، بڑے عظیم فضائل ہیں مگر آج کل لوگوں نے اس نیک کام میں بھی ملاوٹیں شروع کر دی ہیں، میوزک، دَف اور نہ جانے کیا کیا ساتھ مِلا کر نعت پڑھتے ہیں، اب نعت سُننا تو عبادت ہے مگر یہ میوزک جو ساتھ مِلا دیا گیا، یہ گُنَاہ ہے *علّامہ اِبْنِ جوزی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے لکھا ہے: شیطان پِیْروں فقیروں کے بارے میں بھی لوگوں کو دھوکا دیتا ہے،([1]) پِیْر فقیر، اللہ والے، نیک بندے، اَوْلیائے کرام کی اُونچی شانیں ہوتی ہیں اور یہ مسجدوں میں ملتے ہیں، عِبَادات کرتے ہوئے ملتے ہیں، نمازیں پڑھتے ہیں، روزے رکھتے ہیں، عِلْمِ دِین سیکھتے سکھاتے ہیں مگر لوگوں نے کیا ذِہن بنا لیا؟ جس کے بال زیادہ لمبے ہوں، پھٹے کپڑے پہنے ہوئے ہو، چاہے مسجد کے قریب سے بھی نہ گزرتا ہو، نمازوں کے وقت گپیں ہانکتا ہو، نماز میں نہ پہنچتا ہو، لوگ اُسے بڑا پہنچا ہوا سمجھ لیتے ہیں، اللہ! اللہ! یہ وہ لوگ نہیں ہیں کہ شریعت نے جن کے ادب و احترام کا حکم دیا ہے، اللہ والے تو اللہ پاک کی یادوں میں مصروف ملتے ہیں *اسی طرح شریعت نے حکم دیا تھا: داڑھی بڑھاؤ! مُونچھیں پَسْت کرو!([2]) ہمارے ہاں لوگ طرح طرح کی تراش خراش کرتے ہیں، چھوٹی چھوٹی آدھے پَورے برابر داڑھی رکھنے لگ گئے، فیشن کا فیشن ہوا، داڑھی بھی کہلا گئی (لَاحَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ)، داڑھی منڈانا بھی حرام ہے، ایک مٹھی سے گھٹانا بھی حرام ہے۔([3])  شریعت نے جو حکم دیا، اُسے پُورا پُورا مانیں، ایسے ہی مانیں، جیسا


 

 



[1]...تلبیس ابلیس، الباب الثانی عشر، فصل مخالفتہم العلماء وتقدیمہم ...الخ، صفحہ:469 خلاصۃً۔

[2]...بخاری، کتاب اللباس، باب تقلیم الاظفار، صفحہ:1480، حدیث:5892 خلاصۃً۔

[3]...بہارِ شریعت، جلد:3، حصہ:16، صفحہ:585۔