Book Name:Khudai Ahkam Badalne Ka Wabal
کے بارے میں کیا جاننا چاہتے ہو؟ اس نے کہا:امی جان میں نے اس کی قبر میں آگ ديکھی ہے۔ يہ سُن کر وہ روتے ہوئے بولی : بيٹا! تمہاری بہن نمازمیں سستی کرتی تھی اور اُسے وقت گزار کر پڑھا کرتی تھی۔([1])
اللہ! اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہے وقت گزار کر نماز پڑھنے کا وبال...!! اللہ پاک ہمیں پانچوں نمازیں وقت کے اندر ہی بلکہ باجماعت مسجد میں تکبیرِ اُوْلیٰ کے ساتھ پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
پیارے اسلامی بھائیو! اَوْرَاد و وَطائف جو ہوتے ہیں، احادیث میں لکھی گئی جو دعائیں ہیں، ان میں بھی اپنی طرف سے تبدیلی نہیں کرنی چاہئے! دلائِلُ الخیرات شریف جو درودِ پاک کی بہت مشہور کتاب ہے، اس میں ایک درودِ پاک لکھا ہے، جسے 14 مرتبہ پڑھنا ہوتا ہے۔ ایک مرتبہ شاہ عبد الحق اِلٰہ آبادی سے اُن کے شاگرد نے پوچھا: عالی جاہ! اس درودِ پاک کو ہم 15 مرتبہ کیوں نہ پڑھ لیں، 14 مرتبہ ہی کیوں پڑھنا ہے؟ فرمایا: جو تالا 4 دندانوں والی چابی سے کھلتا ہے، وہ 5 دندانوں والی چابی سے نہیں کھلے گا، ہم یہ درود شریف 15 مرتبہ پڑھیں تو بھی ثواب کا کام ہے مگر وہ دروازہ جو اس درود کی بَرَکت سے کھلتا ہے، وہ تبھی کھلے گا، جب 14 بار پڑھیں گے۔([2])
یہ بھی بات ہے، ہم اپنی مرضِی سے کمی بیشی کر لیں اور سمجھیں کہ اس میں ثواب