Book Name:Khudai Ahkam Badalne Ka Wabal
مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے یہ واقعہ اپنے صحابہ کو سُنایا، واقعہ کیا ہے؟ پیارے نبی، مکی مَدَنی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: پچھلی اُمّتوں میں ایک شخص تھا، اُس نے 99 قتل کر رکھے تھے، اب اُسے شرمندگی ہوئی، اپنے گُنَاہوں پر نادِم ہوا، چنانچہ ایک دِینی حُلیے والے شخص کے پاس گیا، کہا: میں نے 99 قتل کئے ہیں، کیا میری تَوْبہ قُبُول ہو سکتی ہے؟
یہ صاحِب شاید زیادہ پڑھے لکھے نہیں تھے، اُنہوں نے اِنْکار کر دیا کہ تمہاری تَوبہ تو قُبُول نہیں ہو سکتی۔ اب اُس نے کیا کِیا کہ اس مسئلہ بتانے والے کو بھی قتل کر ڈالا۔ اب 100 پُورے ہوگئے۔ پِھر شرمندگی ہوئی۔ اب ایک عالِم صاحِب کے پاس پہنچا، پوچھا: میں نے 100 قتل کئے ہیں، کیا میری تَوْبَہ قُبُول ہو سکتی ہے؟ عالِم صاحِب نے فرمایا: ہاں! تمہاری توبہ قُبُول ہو سکتی ہے۔ یُوں کرو! فُلاں بستی میں چلے جاؤ! وہاں اللہ پاک کے کچھ بندے ہیں، عِبَادت میں مَصْرُوف ہیں، تم بھی ان کے ساتھ جا کر عِبَادت میں مَصْرُوف ہو جاؤ!
یہ اُس بستی کی طرف چل پڑا، ابھی کچھ ہی راستہ طَے کیا تھا کہ موت آگئی۔ اب عذاب کے فرشتے بھی آگئے، رحمت کے فرشتے بھی آگئے۔ رحمت کے فرشتے کہتے ہیں: یہ تَوْبَہ کے اِرادے سے چلا تھا۔ عذاب کے فِرشتے کہتے ہیں: اِس نے کوئی نیکی ابھی کی نہیں تھی۔ کوئی فیصلہ نہ ہو سکا تو اللہ پاک نے ایک اور فرشتہ بھیجا، اُس نے کہا: یُوں کرو! زمین کو ناپ لَو...!! اگر اِس کے گھر کی جانِب فاصلہ تھوڑا ہوا تو عذاب کے فرشتے اسے ساتھ لے جائیں، اگر نیک لوگوں کی بستی کی طرف فاصلہ تھوڑا ہوا تو رحمت کے فرشتے لے جائیں۔
اللہ پاک کی شان دیکھئے! رَبِّ رحمٰن اپنے نیک بندوں کی شانیں واضِح فرماتا ہے۔ وہ حصّۂ زمین جو اس کے گھر کی طرف تھا، اللہ پاک نے اسے حکم دیا: تُو پھیل جا۔ نیک بستی کی