Bani Israel Ki Gaye

Book Name:Bani Israel Ki Gaye

یعنی  مذاق مسخری کرنا تو جاہِلوں کا کام ہے، میں کوئی جاہِل تو نہیں ہوں کہ مذاق کروں گا، میں تو خُدائی حکم پہنچا رہا ہوں، اِس حکم کو سُنو اور عمل کرو...!!

اب یہاں حکم تھا کہ گائے ذَبْح کرو! بنی اسرائیل کوئی بھی گائے ذَبْح کر لیتے، حکم پر عَمَل ہو جانا تھا مگر انہوں نے کیا کِیا...؟ سُوالات پوچھنا شروع کر دئیے! بولے:

ادْعُ لَنَا رَبَّكَ یُبَیِّنْ لَّنَا مَا هِیَ ؕ- (پارہ:1، البقرۃ:68)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:آپ اپنے ربّ سے دُعا کیجئے کہ وہ ہمیں بتا دے کہ وہ گائے کیسی ہے؟

یعنی کس قسم کی گائے ذَبْح کرنی ہے؟ یہ وضاحت کر دی جائے۔ ارشاد ہوا:

ُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ لَّا فَارِضٌ وَّ لَا بِكْرٌؕ-عَوَانٌۢ بَیْنَ ذٰلِكَؕ- (پارہ:1، البقرۃ:68)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: وہ ایک ایسی گائے ہے جو نہ تو بوڑھی ہے اور نہ بالکل کم عمر بلکہ ان دونوں کے درمیان درمیان ہو۔

بنی اسرائیل نے پِھر پوچھا:

مَا لَوْنُهَاؕ- (پارہ:1، البقرۃ:68)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اس گائے کا رنگ کیا ہے؟

یعنی اللہ پاک کی خِدْمت میں عرض کیجئے! کہ گائے کا رنگ بھی بتا دے، وہ کس رنگ کی ہونی چاہئے؟ حکم ہوا:

ُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ صَفْرَآءُۙ-فَاقِعٌ لَّوْنُهَا تَسُرُّ النّٰظِرِیْنَ(۶۹) (پارہ:1، البقرۃ:69)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: وہ پیلے رنگ کی گائے ہے جس کا رنگ بہت گہرا ہے وہ گائے دیکھنے والوں کو خوشی دیتی ہے۔

یہاں متعلق 2باتیں ارشاد ہوئیں: (1):گہرے پیلے رنگ کی گائے  ہو (2):ایسا پیارا