Dil Ki Sakhti Ka Waba

Book Name:Dil Ki Sakhti Ka Waba

القرآن الکریم موبائل  ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے، جس کا نام ہے:(Al Quran Al kareem) القرآن ُالکریم، اس موبائل ایپلی کیشن میں مکمل قرآنِ پاک پڑھنے  اور مختلف قاریوں کی آواز میں  قرآنِ کریم سُننے کی سہولت موجود ہے ، اس کے  ساتھ ساتھ کسی مخصوص سُورت یا آیت کو Bookmark بھی کیا جا سکتا ہے۔ ایپلی کیشن کو اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے،خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس  کی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ: مغرب کی نماز میں اتنی دیر کرنا کہ ستارے گتھ جائیں، مکروہِ تحریمی ہے۔

وضاحت: عمومًا لوگوں میں ایک غلط فہمی پائی جاتی ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ جب ستارے نکل آئے  تو اب مغرب کا وقت ختم ہو گیا۔ ایسا نہیں ہے۔ مغرب کا وقت عِشَا تک رہتا ہے۔ یعنی عِشا کا وقت شروع ہوتے ہی مغرب کا وقت ختم ہو جائے گا۔ لہٰذا اگر مغرب کی نماز رہ گئی، پڑھی نہیں، ابھی عشا کا وقت شروع نہیں ہوا تو فورًا پڑھ لیجئے! یہ نماز ادا ہی کہلائے گی، قضا نہیں ہو گی۔ البتہ! یہ یاد رکھئے! مغرب کی نماز میں اتنی دَیْر کرنا کہ ستارے گتھ جائیں، یہ مکروہِ تحریمی یعنی گُنَاہ کا کام ہے۔ لہٰذا نماز مغرب جلد ہی پڑھنے کی