Book Name:Dil Ki Sakhti Ka Waba
عادَت بنانی چاہئے۔ حدیثِ پاک میں ہے: میری اُمّت جب تک مغرب کی نماز جلد ادا کرتی رہے گی، اس وقت تک بھلائی پر قائِم رہے گی۔ ([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور اُن پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
کبھی تنگ دستی نہ آئے گی(وظیفہ)
یَا رَزَّاقُ(اے بہت رِزْق دینے والے!)
جو کوئی صبح صادق کے بعد نماز فجر سے پہلے اپنے مکان کے چاروں کونوں میں کھڑے ہو کر 10بار یَارَزَّاقُ پڑھے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! کبھی گھر میں تنگ دستی نہ آئے گی۔([2]) اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔