Sidra Tul Muntaha Ke Waqiyat

Book Name:Sidra Tul Muntaha Ke Waqiyat

فطرت (یعنی دِینِ اسلام) کی پیروی کرو! بےشک تمام اِنسانوں کو اِسی فطرت پر ہی پیدا کیا گیا ہے، اب اس کے بعد جو اس فطرت سے مُنہ موڑ کر کسی اَور طرف رُخ کرتا ہے تو وہ شیطان کے جَال میں پھنسا ہوا ہے۔ ([1])

فطرت کی باتیں

مسلم شریف کی ایک حدیثِ پاک کے مطابق 9 چیزیں فطرت سے ہیں: (1): مونچھیں چھوٹی کرنا (2):داڑھی بڑھانا (3):مسواک کرنا (4):ناک میں پانی چڑھانا (جیسے وُضُو میں چڑھاتے ہیں) (5):ناخُن کاٹنا (6):پَورے دھونا (7):بغل اور (8):زیرِ ناف کے بال اُکھاڑنا (9):اور پانی سے استنجا کرنا۔([2])

پیارے اسلامی بھائیو! یہ چیزیں سُنّتِ انبیا اور ہماری فطرت کا حِصَّہ ہیں۔ اب ہمیں چاہئے کہ ان باتوں کو اپنائیں؛*مونچھیں چھوٹی رکھیں *داڑھی شریف پُوری ایک مٹھی بڑھائیں *مسواک کرنے کی بھی عادَت بنائیں *ناخُن بروقت تراشا کریں *جسم کے غیر ضروری بال بروقت صاف کر لیا کریں اور دیگر جو فطرت کی باتیں ہیں وہ بھی اپنایا کریں۔ غرض؛ فطرت (یعنی وہ حالت جس پر انسانوں کو پیدا کیا گیا، یہ) کیا ہے؟ دِینِ اسلام۔ یعنی ہم نے اسلام پر، اسلامی اخلاق و آداب پر، اسلامی انداز و اَطْوار پر ہمیشہ قائِم رہنا ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

سُنّتوں سے بھائی رشتہ جوڑ تُو                                                                       نِتْ نئے فیشن سے منہ کو موڑ تُو


 

 



[1]... تفسیرِ نسفی، پارہ:21، سورۂ  رُوم ، زیرِ آیت:30، جلد:2، صفحہ:699 بتغیر قلیل۔

[2]... مسلم، کتاب الطہارۃ، باب خصال الفطرۃ، صفحہ:116، حدیث:261۔