Sidra Tul Muntaha Ke Waqiyat

Book Name:Sidra Tul Muntaha Ke Waqiyat

ایک حدیثِ پاک میں ہے: جس نے چاشت کی نماز ادا کی اور ہر مہینے میں 3 روزے رکھے اور سفر وحضر میں وتر نہ چھوڑے تو ا س کے لئے ایک شہید کا ثواب لکھا جائے گا۔([1]) 

اللہ پاک ہمیں نمازِ وِتْر پر بلکہ پانچوں نمازیں مسجد میں تکبیرِ اُوْلیٰ کے ساتھ باجماعت ادا کرنے پر استقامت نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

برکت کے لئے نماز پڑھوانا

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت جبریلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام کے عمل مبارَک سے معلوم ہوا کہ بزرگوں کو گھر بُلا کر ان سے نماز پڑھوا لینا بھی  برکت کا ذریعہ ہے۔ صحابۂ کرام ایسا کیا کرتے تھے۔ امام ترمذی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ روایت لکھتے ہیں: حضرت بی بی اُمِّ سلیم رَضِیَ اللہُ عنہا نے اپنے گھر نماز کے لئے جگہ خاص کرنی تھی (یعنی مسجدِ بیت بنانی تھی)، اس کے لئے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو گھر پر دعوت دی، آپ تشریف لائے اور نماز ادا فرمائی۔([2]) 

ہمیں بھی چاہئے کہ بزرگوں کی برکتیں لیا کریں، گھر میں خیالی یا حقیقی تصویریں لگانے سے برکتیں نہیں ملتیں، ممکن ہو تو اللہ پاک کے نیک بندوں، عاشقِ رسول علمائے کرام، پِیرانِ عُظّام کو گھر پر دعوت دیجئے! اپنے گھر میں ان سے تِلاوت کروا لیجئے! نماز پڑھوا لیجئے! دَم کروا لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! برکتیں ملیں گی۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

رَجَب کے روزوں کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو! پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے سفرِ


 

 



[1]... مجمع الزوائد، کتاب الصلاۃ، باب ما جاء فی الوتر، جلد:2، صفحہ:416، حدیث:3448۔

[2]...العلل الکبیر للترمذی،ابواب الصلاۃ، فی الرجل یصلی معہ  الرجال  والنساء، صفحہ:67، حدیث:96۔