Sidra Tul Muntaha Ke Waqiyat

Book Name:Sidra Tul Muntaha Ke Waqiyat

مُعاویہ!میں تم سے ہوں، تم مجھ سے ہو

 ایک روایت میں ہے، حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ عنہما فرماتے ہیں: پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللہُ عنہ کو فرمایا: معاویہ! میں تم سے ہوں اور تم مجھ سے ہو، پھر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے 2 انگلیوں کو ملا کر فرمایا: جنّت کے دروازے پر تُم میرے ساتھ اس طرح ہو گے۔([1])

کاتِبِ وحیِ خُدا ہیں اِذْن سے سرکار کے                  اور قطعی جنّتی بھی ہیں بفرمانِ رسول

کل  حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللہُ عنہ کا یومِ وِصَال تھا، لہٰذا گھروں میں، دُکانوں پر جہاں جہاں ہو سکے، آپ کے ایصالِ ثواب کا اہتمام فرمائیے! *زیادہ نہیں تو کم از کم ایک مرتبہ سورۂ یسین شریف پڑھ کر آپ کو ایصالِ ثواب کر دیجئے! *مکتبۃ المدینہ کی بہت پیاری کتاب ہے: فیضانِ امیر معاویہ رَضِیَ اللہُ عنہ ۔ یہ کتاب لازمی پڑھیئے! گھر میں رکھئے! اور دوسروں کو یہ کتاب پڑھنے کی ترغیب بھی دِلائیے! اللہ پاک نے استطاعت بخشی ہو تو 22 رجب کی نسبت سے 22 یا 122 یا جتنی ہو سکے، اتنی کتابیں خرید کر لوگوں میں تقسیم فرما دیجئے! جتنے لوگ پڑھیں گے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ثواب ملے گا۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

فتاوٰی رضویہ موبائل ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول ! اَلْحَمْدُ للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے


 

 



[1]...مسند الفردوس، جلد:5، صفحہ:393، حدیث:8530۔