Sidra Tul Muntaha Ke Waqiyat

Book Name:Sidra Tul Muntaha Ke Waqiyat

اسلام، خَالُ الْمُسْلِمین (یعنی مسلمانوں کے ماموں جان) حضرت امیرِ معاویہ رَضِیَ اللہُ عنہ کا یومِ وصال تھا۔

حضرت امیرِ معاوِیَہ رَضِیَ اللہُ عنہ کی شان دیکھئے! آپ خُود بھی صحابی ہیں، آپ کے والِدِ محترم حضرت اَبُوسُفْیَان رَضِیَ اللہُ عنہ بھی صحابی ہیں، آپ کی اَمِّی جان بھی صحابیہ ہیں اور آپ کی بہن حضرت اُمِّ حبیبہ رَضِیَ اللہُ عنہا صحابیہ بھی ہیں اور ہم مسلمانوں کی اَمِّی جان یعنی محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی زوجہ محترمہ بھی ہیں۔ چونکہ حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللہُ عنہ ہماری اَمِّی جان کے بھائی ہیں، اِس لئے عُلَمائے کرام آپ کو خَالُ الْمُسْلِمین (یعنی مسلمانوں کے ماموں جان) کہتے ہیں۔

اللہ و رسول مُعَاوِیہ سے محبت کرتے ہیں

معروف کتاب اِبْنِ عساکر میں ہے: ایک دِن پیارے آقا، محبوبِ خُدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم اُمُّ المؤمنین حضرت اُمِّ حبیبہ رَضِیَ اللہُ عنہا کے ہاں تشریف لائے، اس وقت حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللہُ عنہ بھی وہیں تھے اور آپ کی پیاری بہن یعنی اُمُّ المؤمنین حضرت اُمِّ حبیبہ رَضِیَ اللہُ عنہ اِن کے سَر میں کنگھی کر رہی تھیں، بہن بھائی کا یہ پیار بھرا انداز دیکھ کر  اللہ پاک کے پیارے نبی، مکی مَدَنی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اے اُمِّ حبیبہ! کیا تم معاوِیہ سے محبّت کرتی ہو؟ عرض کیا: یہ میرے بھائی ہیں، بھلا اِن سے محبت کیوں نہ ہو گی؟ مالِکِ جنّت، صاحبِ کوثَر صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: اللہ و رسول بھی معاویہ سے محبّت کرتے ہیں۔([1])


 

 



[1]...ابن عساکر،رقم:7510، معاویۃ بن سخر ابو سفیان رَضِیَ اللہُ عنہما ...الخ،  جلد:59، صفحہ:89۔