Sidra Tul Muntaha Ke Waqiyat

Book Name:Sidra Tul Muntaha Ke Waqiyat

حضرت اَبُودَرْدَاء رَضِیَ اللہُ عنہ سے مروِی ایک اور روایت میں ہے: سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اے اُمِّ حبیبہ! معاویہ سے محبّت کرو! بے شک میں معاویہ سے محبّت کرتا ہوں اور میں اُس شخص سے بھی محبّت کرتا ہوں جو مُعَاوِیہ(رَضِیَ اللہُ عنہ) سے محبّت رکھتا ہے، جبرائیل بھی مُعَاویہ(رَضِیَ اللہُ عنہ ) سے محبّت کرتے ہیں، میکائیل بھی معاویہ سے محبّت رکھتے ہیں اور اے اُمِّ حبیبہ! جبرائیل و میکائیل عَلَیْہِما السَّلَامکی محبّت سے بڑھ کر اللہ پاک بھی اِن سے محبّت فرماتا ہے۔([1])

مُعَاویہ کے پیار سے ہمارا بیڑا پار ہے

گناہ بخشوائے گی شفاعتِ مُعَاویہ

جو عاشقِ رسول ہیں وہ اِن سے پیار کرتے ہیں

فقط منافقوں کو ہے عداوتِ معاویہ

3مرتبہ جنّت کی بِشَارت

حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ عنہما سے روایت ہے، غیب جاننے والے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ابھی تمہارے پاس ایک جنّتی شخص آئے گا۔ اس وقت حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللہُ عنہ حاضِر ہوئے، دوسرے دِن پھر ارشاد فرمایا: ابھی تمہارے پاس ایک جنّتی شخص آئے گا، اس دِن بھی حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللہُ عنہ حاضِر ہوئے، تیسرے دِن پھر ارشاد فرمایا: ابھی تمہارے پاس ایک جنّتی شخص آئے گا۔ (سُبْحٰنَ اللہ !) تیسرے دِن بھی حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللہُ عنہ ہی حاضِر ہوئے۔ ([2])


 

 



[1]...ابن عساکر، رقم:7510، معاویۃ بن سخر ابو سفیان رَضِیَ اللہُ عنہما ...الخ،  جلد:59، صفحہ:89۔

[2]...مسند الفردوس، جلد:5، صفحہ:482، حدیث:8830۔