Book Name:Sidra Tul Muntaha Ke Waqiyat
معراج سے متعلق یہ چند باتیں اور روایات ہم نے سُننے کی سَعَادت حاصِل کی، 27 رجب شریف جس رات کو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم مِعراج پر تشریف لے کر گئے تھے، وہ آنے ہی والی ہے، الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دِینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے تحت اس رات کو عظیم الشان اجتماعِ ذِکْر و نعت ہوتا ہے، آپ بھی اس اجتماعِ پاک میں شرکت فرمائیے! اس کے عِلاوہ یہ مبارَک رات اور 27 رجب کا دِن بہت ہی برکت والا ہے۔ 27 رجب شریف کو روزہ رکھنے کی خصوصی ترغیب دلائی گئی ہے۔ چنانچہ حضرت ابوہریرہرَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: جو کوئی 27 رجب کا روزہ رکھے،اللہ پاک اُس کیلئے ساٹھ مہینوں کے روزوں کا ثواب لکھے گا۔([1]) حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہُ عنہ سے مروی ہے : اللہ پاک کے آخری نبی،مکی مَدَنی صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا: رجب میں ایک دن اور رات ہے جو اُس دن روزہ رکھے اور رات کو قِیام (عبادت ) کرے تو گویا اُس نے سو سال کے روزے رکھے اور یہ رَجَب کی ستائیس تاریخ ہے۔([2])
لہٰذا 27 وِیں رات کو عِبَادت میں گزارئیے! اور دِن میں روزہ بھی رکھئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اِس کی برکتیں نصیب ہوں گی۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے، آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت امیر معاویہ رَضِیَ اللہُ عنہ کا ذِکْرِ خیر
پیارے اسلامی بھائیو! کل 22 رجب شریف ایک عظیم صحابئ رسول، پہلے بادشاہِ