Faizan e Khadija tul Kubra

Book Name:Faizan e Khadija tul Kubra

  بہترین گھر وہ ہے جس میں  یتیم ہو اور اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا جاتا ہو اور مسلمانوں  میں  بد ترین گھر وہ  ہے جس میں  یتیم ہو اور اس کے ساتھ بُرا سلوک کیا جاتا ہو ۔([1]) (2):حضورِ اکرم، نورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا:مسکین لوگ جنت میں  مالداروں  سے 40 برس پہلے جائیں  گے،اے عائشہ    رَضِیَ اللہُ عنہا  !مسکین کو خالی نہ پھیرو اگرچہ کھجور کا ٹکڑا ہی ہو اسے دے دو ۔ اے عائشہ    رَضِیَ اللہُ عنہا  !مسکینوں سے محبت کرو، انہیں  قریب رکھو تاکہ اللہ پاک قیامت میں  تمہیں  قریب کر دے۔([2])(3): اللہ پاک کے پیارے نبی، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا:جو شخص یتیم کے سر پر محض اللہ پاک کی رِضا کے لئے ہاتھ پھیرے تو جتنے بالوں پر اُس کا ہاتھ گزرا ہر بال کے بدلے میں اُس کے لئے نیکیاں ہیں اور  جوشخص یتیم لڑکی یا یتیم لڑکے پر اِحسان کرے میں اور وہ جنّت میں(2 اُنگلیوں کو   مِلا کر فرمایا کہ )اس طرح ہوں گے۔([3])

اِس حدیثِ پاک کے تحت  مَشْہُور مُفَسّرِ قرآن مفتی احمد یار خان نعیمی   رحمۃُ اللہِ علیہ   فرماتے ہیں:جوشخص اپنے عزیز یا اَجنبی یتیم کے سر پر محبت و شفقت کا ہاتھ پھیرے   اور یہ محبت صرف اللہ و رسول(  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم   )کی رضا کے لئے ہو تو ہر بال کے عوض اسے نیکی ملے گی۔ یہ ثواب تو خالی ہاتھ پھیرنے کا ہے جو اس پر مال خرچ کرے،اس کی خدمت کرے،اسے تعلیم و تربیت دے سوچ لو کہ اس کا ثواب کتنا ہو گا۔([4])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...ابنِ ماجہ، کتاب الادب، باب حق الیتیم،صفحہ:593 ،حدیث:3679۔

[2]...ترمذی،کتاب الزہد،باب ما جاء ان فقراء المہاجرین…الخ،صفحہ:562 ،حدیث: 2352۔

[3]...مسندِ امام احمد ،جلد:9،صفحہ:204 ،حدیث:22922۔

[4]...مرآۃ المناجیح ،جلد:6 ،صفحہ:562۔