Book Name:Faizan e Khadija tul Kubra
تعارف، ان کا مقام نزول ، فضائل،مضامین وغیرہ ، یونہی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ کے ترجمہ اور مختلف تفسیروں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ، آسان اور جدید انداز میں کیا گیا ترجمۂ قرآن بنام :کَنْزُ الْعرفان۔ سورتوں کے فضائل؛ 225 روپے اور کَنْزُ الْعرفان ؛ 2800 روپے میں مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے قیمتاًطلب فرمائیں، خود بھی مطالعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا:مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
2فرامینِ مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم :(1): جو وعدہ پُورا نہیں کرتا، اُس کا کوئی ایمان نہیں۔([2]) (2):جو مسلمان اپنے بھائی سے وعدہ خلافی کرے اس پر اللہ پاک اور فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے۔([3])