Book Name:Faizan e Khadija tul Kubra
شریکِ راحت و اندوہ پابندِ رضا بی بی
دیارِ جاودانی کی طرف راہی ہوئیں وہ بھی
گئیں دنیا سے آخر سوئے فردوسِ بریں وہ بھی([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت عبد الله بن عبّاس رَضِیَ اللہُ عنہم افرماتے ہیں:ایک بار پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے زمین پر چار لکیریں کھینچ کر فرمایا: تم جانتے ہو یہ کیا ہیں؟ صحابۂ کِرام رَضِیَ اللہُ عنہم نے عَرْض کی:اَللہُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَمُ یعنی اللہ پاک اور اس کا رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بہتر جانتے ہیں۔فرمایا: جنّتی عورتوں میں سب سے زِیادہ فضیلت والی یہ عورتیں ہیں: (1):خَدِیجَہ بنتِ خُوَیْلِد یعنی حضرت خدیجۃُ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ عنہا (2):فاطِمہ بنتِ مُحَمَّد (3):فرعون کی بیوی آسیہ بنتِ مُزَاحِم (4):اورحضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کی والدہ محترمہ حضرتمَرْیَم بنتِ عِمْرَان( رَضِیَ اللہُ عنہ ن )۔ ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
آپ رَضِیَ اللہُ عنہا کی چند خصوصیات
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے حضرت خدیجۃُ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ عنہا کو کثیر فضائل و مناقِب اور خصوصیات سے نوازا تھا ، ہم یہاں آپ رَضِیَ اللہُ عنہا کی چند ایک خصوصیات سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ چنانچہ (1): آپ رَضِیَ اللہُ عنہا ہی سب سے پہلے نبی پاک صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم