Faizan e Khadija tul Kubra

Book Name:Faizan e Khadija tul Kubra

بتایا کہ  ہمارے ساتھ سننے اور بولنے سے محروم اسلامی بھائی بھی ہیں، یہ آپ کو اشاروں کی زبان میں نیکی کی دعوت پیش کریں گے۔ پھر گونگے بہرے اسلامی بھائی نے اشاروں کی زبان میں  نیکی کی دعوت پیش کی  اور وہاں موجود افراد کو مسجد میں ساتھ چلنے کی دعوت بھی پیش کی۔ عمومی اسلامی بھائی نے بھی یوں ترغیب دلائی کہ یہ اسلامی بھائی زبان اور سننے کی قوت سے محروم ہونے کے باوجود نیکی کی دعوت کیلئے نکل پڑے ہیں، اللہ پاک نے ہمیں ان نعمتوں سے نوازاہے اگر ہم ان کی دعوت پر مسجدچلیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ان کا دل خوش ہوگا۔  یہ سن کر وہ کرکٹ کھیلنے والے نوجوان سرجھکائے مبلغ کے ساتھ مسجد کی طرف چل پڑے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

چند ضروری اِعْلانات

*رمضان شریف کا مبارک مہینا جاری ہے اَلحمدُ لِلّٰہ! امیرِ اہلسنت  دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ  مدنی چینل پر  روزانہ عصر کی نماز اور نماز ِ تراویح کے بعد مدنی مذاکرہ  فرما رہے ہیں۔تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول اس مدنی مذاکرے میں خُود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں*شیخِ طریقت، امیر اہلسنت ہر ہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشادفرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کو رسالہ میٹھی چیزوں کے بارے میں 15 سوال جواب  کا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیئے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور جو سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ وغیرہ استعمال کرتے ہیں، رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لئے یہ رسالہ دوسروں کو بھی شئیر (Share) کیجئے! *مکتبۃُ المدینہ عاشقانِ قرآن کے لئے پیش کر رہا ہے ایک بڑی پیاری کتاب :سورتوں کا تعارف۔جس میں آپ جان سکیں گے، سورتوں کا مختصر