Book Name:Faizan e Khadija tul Kubra
نہیں چھوئے گی([1]) *نیکی کی دعوت دینے، بُرائی سے منع کرنے کے لئے گھر سے نکلنا بھی راہِ خُدا میں نکلنا ہے *ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نیکی کی دعوت دینے کے لئے بازاروں میں تشریف لے جاتے *مختلف قبائل میں جا کر بھی نیکی کی دعوت دیاکرتے تھے۔
A-دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول بھی اس پیاری ادا کو اداکرنے کی کوشش کرتے ہیں *گھر گھر ،دُکان دُکان جا کر نیکی کی دعوت پیش کی جاتی ہے *لوگوں کو مسجد میں آنےکی دَعْوت دی جاتی ہے *نمازوں کی ترغیب دِلائی جاتی ہے *ہم اسے علاقائی دورہ کہتے ہیں ۔آپ بھی عاشقانِ رسول کے ساتھ مل کر علاقائی دَوْرہ کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! *سُنّتِ انبیا پر عَمَل کی سَعَادت ملے گی *نیکی کی دَعْوَت عام کرنے کا ثواب ملے گا *حدیثِ پاک کے مطابق نیکی کی راہ دکھانے والا، نیکی کرنے والے جیسا ہے([2]) *اگر ہماری نیکی کی دعوت سے ایک شخص بھی نیک نمازی بن گیا تو یقین مانیئے! وارے ہی نیارے ہو جائیں گے۔ آئیے ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار سنتے ہیں:
سندھ کے شہر ٹنڈوآدم میں 3دن کیلئے عاشقانِ رسول کا ایک قافلہ پہنچا۔ نمازِ عصر کے بعد گونگے بہرے اسلامی بھائی عمومی اسلامی بھائیوں کے ساتھ علاقائی دورہ کیلئے گئے۔وہ مسجد کے قریب ایک میدان میں کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں کے پاس پہنچے اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرنے کے لئے قریب آنے کی درخواست کی۔ پھر ایک عمومی اسلامی بھائی نے