Nazool e Quran Ka Aik Maqsid

Book Name:Nazool e Quran Ka Aik Maqsid

دار وغیرہ سب کھڑے دیکھتے رہ جائیں گے اور وہ ہمارے جسم سے رُوح نکال کر لے جائیں گے* آہ! پھر ہمیں جلد ہی غسل دے کر کفن پہنا دیا جائے گا* میت قبر میں اتار دی جائے گی*آہ! وہ گھپ اندھیری قبر، تنگ مکان...!! نہ جانے کتنا عرصہ اس میں رہنا ہو گا*پھر قیامت قائِم ہو گی، آہ!صد کروڑ آہ! وہ دِن کتنا ہولناک دِن ہو گا، جب حضرت اسرافیل   علیہ السّلام   صُور پھونکیں گے، صُور کی ہولناک آواز سُن کر سب مُردَے قبروں سے اُٹھ کھڑے ہوں گے* سب کو ہانک کر میدانِ محشر میں جمع کر دیا جائے گا*یہ زمین تانبے کی زمین سے بدل دی جائے گی*آسمان لپیٹ دیا جائے گا* سورج سوا میل پر رہ کر آگ برسا رہا ہو گا* جہنّم کو لایا جائے گا* اس کی پشت پر بال سے باریک، تلوار سے تیز، اندھیرے میں ڈُوبا ہوا پُل صِراط رکھ دیا جائے گا* سامنا قہر کا ہو گا*لوگ پسینے سے شرابُور ہوں گے*بعض اپنے ہی پسینے میں ڈُبکیاں لے رہے ہوں گے، خُدائے قَهَّار  جَلَّ جَلَالُهٗ  اس روز ایسا غضب فرمائے گا کہ ایسا غضب اس نے کبھی نہیں فرمایا*لمبا عرصہ اسی حال پر گزر جائے گا* پھر کہیں جا کر حِساب شروع ہو گا۔

اب ذرا تَصَوُّر باندھئے!اس صُورتِ حال میں ہمیں پُکارا جا رہا ہو گا: اے فُلاں بِنْ فُلاں! رَبّ کے حُضُور حاضِر ہو...!! آہ! اس غضبناک پُکار پر ہم جھجکیں گے، ڈریں گے، منہ چھپائیں گے مگر آہ! اس روز کون ہے جو چھپ سکے گا...؟ فرشتے کھینچ کر رَبِّ جَبَّارُ و قَهَّار  جَلَّ جَلَالُهٗ  کے حُضُور پیش کر دیں گے، آہ! صد کروڑ آہ! ایسے ہولناک منظر میں ہم اپنے ایک ایک عَمَل کا حساب کیسے دے پائیں گے؟ ہمارا اَعْمَال نامہ ہمارے ہاتھوں میں تھما دیا جائے گا، ہمارا ہر چھوٹے سے چھوٹا، بڑے سے بڑا عَمَل اَعْمَال نامے میں دَرْج ہو گا، مُجْرِم پُکاریں گے: