Book Name:Nazool e Quran Ka Aik Maqsid
لئے۔ معلوم ہوا خوفِ خُدا ہدایت ملنے کا ذریعہ ہے*قرآنِ کریم کے ذریعے قوموں کو عروج، ترقی اور بلندی ملتی ہے اور قرآنِ کریم نازِل کیوں ہوا؟دِلوں میں خوفِ خُدا بڑھانے کے لئے۔معلوم ہوا؛ خوفِ خُدا کی برکت سے عُروج، ترقی اور بلندی ملتی ہے *قرآنِ کریم قربِ اِلٰہی دِلانے والی کتاب ہے اور نازِل کیوں ہوئی؟ دِلوں میں خوفِ خُدا بڑھانے کے لئے۔ معلوم ہوا؛ خوفِ خُدا کی برکت سے اللہ پاک کا قرب ملتا ہے*اسی طرح غورکرتے چلے جائیے! *قرآنِ کریم میں اگلے پچھلوں کا عِلْم ہے*قرآنِ کریم نُور ہے*قرآنِ کریم اللہ پاک کی مضبوط رَسِّی ہے*قرآنِ کریم نجات ہے *قرآنِ کریم شفاعت فرمانے والا ہے اور نازِل کیوں ہوا؟ دِلوں میں خوفِ خُدا بڑھانے کے لئے، لہٰذا معلوم ہوا کہ اگر ہم اپنے دِل میں اللہ پاک کا،روزِ قیامت اس کی بارگاہ میں حاضری کا خوف بڑھا لیں تو اس کی برکت سے ہمیں عروج بھی ملے گا، ترقی بھی ملے گی، دُنیا و آخرت میں نجات بھی نصیب ہو گی، حکمت بھی نصیب ہو گی اور اللہ پاک نے چاہا تو روزِ قیامت ہم شفاعت کے حق دار بھی بن جائیں گے۔
اے عاشقانِ رسول! کاش!ہمیں بھی خوفِ خُدا کی دولت نصیب ہو جائے۔ورنہ یاد رکھئے! ہم قیامت سے ڈریں یا نہ ڈریں، قیامت تو آئے گی ہی آئے گی، یہ دُنیا کی زندگی اور کتنے دِن ہے...!! کتنا عرصہ ہم دُنیا میں رہ پائیں گے* آہ! جلد بہت جلد وہ وقت آنے والا ہے جب حضرت مَلَکُ الْمَوت علیہ السّلام تشریف لائیں گے،ہمارےاَہْلِ خانہ،عزیز رشتے