Book Name:Nazool e Quran Ka Aik Maqsid
معاشرے میں بُرائیوں کا ایک اہم سبب
اے عاشقانِ رسول! یہ واقعی حقیقت ہے کہ جیسا اللہ پاک سے ڈرنے کا حق ہے، اگر ہمیں واقعی ایسا خوفِ خُدا نصیب ہو جائے تو یقین کیجئے! ہمارا معاشرہ واقعی مِثَالی معاشرہ بَن جائے،ہمارے مُعَاشرے سے تمام برائیاں ختم ہو جائیں، گُنَاہوں کے اَڈَّے وِیران ہو جائیں اور پُورا مُعَاشَرہ دُنیا میں جنّت کی تصویر بن جائے۔
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے خوفِ خُدا کی اہمیت کے متعلق سُنا، خوفِ خُدا ہی وہ بنیادی چیز ہے جس کے ذریعے ہم اپنے دُنیا میں آنے کے مقصد کو پُورا کر سکتے ہیں، خوفِ خُدا کے ذریعے ہی ہم گُنَاہوں سے بچ سکتے ہیں، خوفِ خُدا ہی کے ذریعے ہمارا مُعَاشَرہ مِثَالی معاشرہ بن سکتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ ہمارے اندر خوفِ خُدا پیدا کیسے ہو گا؟ *اس کے لئے قرآنِ کریم کی تِلاوت کا معمول بنایا جائے، بالخصوص وہ آیات جن میں اللہ پاک کے عذاب کا، جہنّم کا، قیامت کا ذِکْر ہے، اُن آیات کا ترجمہ اور تفسیر پڑھ کر ذِہن میں بٹھا کر خوب توجہ سے بار بار اُن آیات کی تلاوت کی جائے *احادیث میں خوفِ خُدا کا بیان ہے، ایسی احادیث پڑھی جائیں * خوفِ خُدا پر مبنی کتابوں کا مطالعہ کیا جائے * خوفِ خُدا رکھنے والے بزرگانِ دِین کی سیرت پڑھی جائے *جدول بنا کر روزانہ یا کم از کم ہفتے میں ایک بار قبرستان حاضِری دی جائے، وہاں فاتحہ شریف بھی پڑھی جائے ساتھ ہی ساتھ اس بات پر غور بھی کیا جائے کہ عنقریب میں نے بھی قبر میں آنا ہے، اس وقت میری بےبسی کا عالَم کیا ہو گا؟ پھر قبر کے مُعَاملات پر غور بھی کیا جائے *دِل میں خوفِ خُدا پیدا کرنے اور بڑھانے