Book Name:Nazool e Quran Ka Aik Maqsid
اللہ! اللہ!اے عاشقانِ رسول! غور فرمائیے!کیا شان ہے صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان کی، یہ جب قرآنِ کریم پڑھتے یا سنتے تھے تو ان پر خوفِ خُدا غالِب آ جاتا تھا،یہ اللہ پاک کی بارگاہ میں پیشی کے خوف سے تھر تھرایا کرتے تھے اور پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کا اندازِ کرم دیکھئے! اس نوجوان صحابئ رسول پر خوفِ خُدا کے غلبے کے سبب غشی طاری ہوئی تو آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے اسے جنّت کی خوشخبری سے نواز دیا۔سُبْحٰنَ اللہ!
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ قرآن !اللہ پاک نے فرمایا:
وَ كَذٰلِكَ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا لِّتُنْذِرَ اُمَّ الْقُرٰى وَ مَنْ حَوْلَهَا وَ تُنْذِرَ یَوْمَ الْجَمْعِ لَا رَیْبَ فِیْهِؕ-فَرِیْقٌ فِی الْجَنَّةِ وَ فَرِیْقٌ فِی السَّعِیْرِ(۷) (پارہ:25 ، سورۂ شوریٰ :7)
ترجمہ کَنْزُ العرٖفان:اور یونہی ہم نے تمہاری طرف عربی قرآن کی وحی بھیجی تاکہ تم مرکزی شہر اور اس کے ارد گِرد رہنے والوں کو ڈر سناؤ اور تم جمع ہونے کے دن سے ڈراؤ جس میں کچھ شک نہیں ایک گروہ جنت میں ہے اور ایک گروہ دوزخ میں۔
اس آیتِ کریمہ میں قرآنِ کریم کے نزول کا ایک مقصد بتایا گیا اور وہ کیا ہے؟ قرآنِ کریم کے ذریعے دِلوں میں خوفِ خدا اور خوفِ قیامت بڑھانا۔
یہ نزولِ قرآن کا ایک بنیادی مقصد ہے۔ اب ہم اسے سامنے رکھ کر ذرا غور کریں؛ *قرآنِ کریم کِتَابِ ہدایت ہے اور نازِل کیوں ہوا؟ دِلوں میں خوفِ خُدا بڑھانے کے