Book Name:Pyary Aaqa Ka Pyara Dost
اللہُ اکبر! کیا شان ہے نوافِل کی کَثْرت کرنے والوں کی...!! کاش! ہمیں بھی ایسی تَوفیق نصیب ہو جائے۔ اَفسوس! ہمارا تو حال یہ ہے کہ فرض نمازیں بھی بہت مشکل سے پُوری ہو پاتی ہیں۔ کتنے ایسے لوگ ہیں جو نماز نہیں پڑھتے، نمازیں قضا کر ڈالتے ہیں، جو پڑھنے والے ہیں، ان میں پانچوں نمازوں کے پابند بہت کم ملیں گے*کبھی 2پڑھ لیں*کبھی 4پڑھ لیں*فجر میں آنکھ کھلی تو ٹھیک، ورنہ فجر بھی قضا*ظہر اور عصر میں کام میں مَصْرُوف تھے، لہٰذا وقت نہ ملا اور نماز قضا کر ڈالی...!! یہ کتنے افسوس کی بات ہے، بندے کو اپنے رَبّ کے حُضُور حاضِری کا وقت نہیں مِل رہا....!!
اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے۔ یاد رکھئے!جان بوجھ کر ایک وَقْت کی نماز چھوڑنا حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔ اللہ پاک قرآن کریم میں فرماتا ہے۔
فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّاۙ(۵۹) (پارہ:16، مریم:59)
ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: تَو ان کے بعد وہ نالائق لو گ ان کی جگہ آئے جنہوں نے نمازوں کو ضائع کیا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی تو عنقریب وہ جہنّم کی خوفناک وادی غی سے جاملیں گے۔
*-*-*-*
پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں چاہئے کہ نماز سے محبّت کریں، نماز ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ بھلا وہ کون سا عاشقِ رسول ہوگا جو اپنے مَحْبوب کی آنکھوں کو ٹھنڈک نہ پہنچانا چاہے؟ وہ کون سا عاشقِ رسول ہوگا جو