Book Name:Pyary Aaqa Ka Pyara Dost
*سرکار مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عادت کریمہ تھی کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم’’مشک‘‘سرِ اقد س کے مقدس بالوں اور داڑھی مبارک میں لگاتے۔(سنتیں اور آداب ص۸۳)*ائیر فر یشنرکے استعمال سے اجتناب کرنا چاہيے ۔(سنتیں اور آداب ص۸۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”نیا لباس پہنتے وقت کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِی کَسَانِی مَا اُوَارِیْ بِہٖ عَوْرَتِی وَاَتَجَمَّلُ بَہٖ فِی حَیَاتِیْ۔
ترجَمہ: اللہ کا شکر ہےجس نے مجھےوہ کپڑا پہنایاجس سے میں اپنا ستر چھپاتا ہوں اور زندگی میں اس سے زینت حاصل کرتا ہوں۔ (مدنی پنج سورہ، ص215)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔
(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔
(2)جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔