Book Name:Pyary Aaqa Ka Pyara Dost
مچاتے ہیں، مال اور شُہرت کی محبت اس سے زیادہ تباہی انسان کے دین میں مچا دیتی ہے۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
(7): بقدرِ کفایت روزی پرصبرکرنے والا ہو۔
پیارے آقا کے پیارے دوست کے 7 اوصاف میں سے ساتواں وصف یہ ہے : بقدرِ کفایت روزی پرصبرکرنے والا ہو۔یعنی اللہ پاک نے اسے جتنا رِزْق دیا ہے، اس پر قناعت کرنے والا ہو، اس پر خوش رہنے اور اللہ پاک کی رضا میں راضِی رہنے والا ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی رَضِیَ اللہُ عنہ روایت کرتے ہیں کہ اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: مَنْ رَضِيَ مِنَ الله بِالْيَسِيرِ مِنَ الرِّزْقِ رَضِيَ الله مِنْهُ بِالْقَلِيلِ مِنَ الْعَمَلِ یعنی جو اللہ پاک کے دئیے ہوئے تھوڑے رزق پر راضی ہو جائے گا، اللہ پاک اس کے تھوڑے عمل پر راضی ہو جائے گا۔([2])
مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: اگر تم معمولی روزی پا کر بہت شکر کرو تو اللہ پاک تمہارے معمولی اعمال کی بہت قدر فرمائے گا۔([3])
راضی بہ رِضا رہنے والوں کے لئے خوشخبری
اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: طُوۡبٰی لِمَنۡ ھُدِیَ