Book Name:Pyary Aaqa Ka Pyara Dost
نماز سے جی چُرا کر،نماز جان بُوجھ کرقضا کر کے پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے قلبِ پُرانوار کے لئے تکلیف کاسبب بننا چاہے ؟یقیناً ایسا کوئی بھی نہیں چاہے گا۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ پانچوں نمازیں، مسجد میں، تکبیرِ اُوْلیٰ کے ساتھ باجماعت پڑھنے کی عادَت بنائیں، پِھر اس کے ساتھ ساتھ نفل نمازیں بھی پڑھا کریں۔* ترمذی شریف کی حدیثِ مبارکہ میں ہے:جو نمازِ فجر باجماعت ادا کرے اور پھر ذکر اللہ کرتا رہے یہاں تک کہ سورج بلند ہو جائے پھر 2 رکعتیں پڑھےتو اسے پورے حج وعمرے کا ثواب ملے گا۔([1]) *فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : جو چاشت کی 2 رکعتیں پاپندی کے ساتھ ادا کرتا رہے اس کے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے اگرچہ سمندر کی جاگ کے برابر ہوں۔ ([2])*ابن ماجہ کی حدیثِ مبارکہ میں ہے:جو مغرب کے بعد 6 رکعتیں اس طرح ادا کرے کہ ان کے درمیان کوئی بُری بات نہ کہے تو یہ 6 رکعتیں اس کیلئے 12 سال کی عبادت کے برابر ہوں گی۔ ([3])*مسلم شریف کی حدیثِ مبارکہ میں ہے: جو شخص وُضو کرے اور اچھا وُضو کرے اور ظاہر وباطن کے ساتھ متوجہ ہو کر 2 رکعتیں پڑھے اس کیلئے جنّت واجب ہو جاتی ہے۔ ([4])
(4): اچھے طریقے سے عبادت کرنے والا ہو
اے عاشقانِ رسول! پیارے آقا کے پیارے دوست کے 7 اوصاف میں سے چوتھا
[1]...ترمذی، کتاب ابواب ما جاء فی سجود، باب ما ذکر مما یستحب...الخ، صفحہ:171، حدیث:586۔
[2]...ابن ماجہ، کتاب اقامۃ الصلاۃ والسنۃ فیہا، باب ما جاء فی صلاۃ الضحی، صفحہ:223، حدیث:1382۔
[3]...ابن ماجہ، کتاب اقامۃ الصلاۃ، باب ما جاء فی الست رکعات بعد المغرب، صفحہ:189، حدیث:1167۔
[4]...مسلم، کتاب الطہارۃ، باب الذکرالمستحب عقب الوضوء، صفحہ:109، حدیث:234۔