Pyary Aaqa Ka Pyara Dost

Book Name:Pyary Aaqa Ka Pyara Dost

ہوں) (1) لَمُؤْمِنٌ جو مومن ہو(2)خَفِيفُ الْحَاذِ کم سامان والا ہو(3)ذُو حَظٍّ مِنَ الصَّلَاةِ  کثرت سے نماز پڑھنے والا ہو (4) اَحْسَنَ عِبَادَةَ رَبِّهِ اپنے رَبّ کی اچھے انداز سے عبادت کرنے والا ہو (5)وَاَطَاعَهُ فِي السِّرِّ تنہائی میں اللہ پاک کی فرمانبرداری کرنے والا ہو (6) وَكَانَ غَامِضًا فِي النَّاسِ لَا يُشَارُ اِلَيْهِ بِالْاَصَابِعِ لوگوں میں چھپا ہوا ہو، اس کی طرف انگلیوں سے اشارے نہ کئے جاتے ہوں اور(7)وَكَانَ رِزْقُهُ كَفَافًا فَصَبَرَ عَلَى ذَلِكَ اُس کا رِزْق (یعنی آمدن) بقدرِ کفایت ہو اور وہ اس پر صبر کرتا ہو۔([1])

اس کا تو بیاں ہی نہیں کچھ تم جسے چاہو

پیارے اسلامی بھائیو! اس حدیثِ پاک میں 7 اَوصاف بیان ہوئے اور پُرلطف اور اِیمان افروز بات یہ ہے کہ یہ اَوْصاف ہیں کس کے؟ فرمایا: اِنَّ اَغْبَطَ اَوْلِيَائِي عِنْدِيیعنی یہ 7 اوصاف جس میں ہوں، وہ ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کے دوستوں میں سے ہے اور نہ صِرْف دوست ہے بلکہ دوستوں میں زیادہ قابِلِ رَشک دوست ہے۔

سُبْحٰنَ اللہ! کیسی نِرالی فضیلت ہے! *بعض کام ہوتے ہیں، جن پر جنّت کی خوشخبری دِی جاتی ہے*بعض وہ ہیں، جن میں جہنّم سے آزادی کی خوشخبری سنائی جاتی ہے*بعض وہ کام ہیں، جن کے بارے میں فرمایا جاتا ہے کہ جو بندہ یہ کام کرے گا، وہ پُل صراط سے  سلامتی کے ساتھ گزر جائے گا*کسی کام پر قبر کے عذاب سے چھٹکارے کی بِشارت ہوتی ہے مگر قربان جائیے! اس شخص کی خوش قسمتی پر جس میں یہ 7 اَوْصاف پائے جاتے ہوں، یہ ایسا بلند رُتبہ ہے کہ اسے مالِکِ جنّت، قاسِم نعمت، محبوبِ رَبُّ العزّت  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے


 

 



[1]...ترمذی، کتاب الزہد، باب ما جاء فی الکفاف والصبر علیہ، صفحہ:561، حدیث:2347۔