Pyary Aaqa Ka Pyara Dost

Book Name:Pyary Aaqa Ka Pyara Dost

کی کوشش کرتے رہیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!سیکھتے سیکھتے سیکھ ہی جائیں گے۔ بہر حال ہمیں چاہئے کہ عِبَادت پُورے اطمینان کے ساتھ کریں، پُورے اہتمام کے ساتھ کریں، جہاں تک ہو سکے دِل میں خُشُوع و خُضُوع اور اِخْلاص بھی پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔

 فیضانِ نماز کورس کی ترغیب

الحمد للہ! دعوتِ اسلامی عِلْمِ دین کا نُور بانٹنے والی دِینی تحریک  ہے اور اس تحریک کا یہ عزم ہے کہ ہر مسلمان کم از کم فرض علوم تو سیکھ ہی لے۔اس مقصد کے تحت دعوتِ اسلامی بہت سے شارٹ کورسز کرواتی ہے، جن میں سے ایک کورس فیضانِ نماز کورس بھی ہے، جس میں نماز کے  فرائض و  واجبات، سنن و مستحبات، نماز کا عملی طریقہ، نماز کو توڑنے والے کاموں کی تفصیل اور اس کے علاوہ بہت کچھ سکھایا جاتا ہے، یہ کورس فزیکلی اور آن لائن دونوں طریقہ کیا جاسکتا ہے، فزیکلی اس کورس میں شرکت کے لئے دار السنّہ پر رابطہ کیجئے جبکہ آن لائن اس کورس میں شرکت کے لئے فیضان  آن لائن اکیڈمی کی ویب سائٹ www.Quranteacher.net وزٹ کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بزرگانِ دین اور نماز میں خشوع وخضوع کے واقعات

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! اللہ پاک کے نیک بندے عبادت کو بہت اہمیت دیتے تھے اور بہت تَوَجُّہ کے ساتھ، ذوق و شوق کے ساتھ بہت اچھے طریقے سے عبادت کیا کرتے تھے۔ *حضرت داؤد طائی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  اتنی خشوع وخضوع کے ساتھ نماز پڑھتے کہ دھوپ