Pyary Aaqa Ka Pyara Dost

Book Name:Pyary Aaqa Ka Pyara Dost

آپ کے سر پر آ جاتی لیکن آپ کو گرمی کا احساس نہ ہوتا([1])*حضرت مُسْلِم بن یسار  رَضِیَ اللہُ عنہ  ایک مرتبہ نماز ادا فرما رہے تھے، اچانک آپ کے قریب ہی کسی سبب سے آگ بھڑک اُٹھی،آپ  رَضِیَ اللہُ عنہ   نماز میں ایسے محو تھے کہ آپ کو آگ لگنے کا احساس ہی نہ ہوا، یہاں تک کہ لوگوں نے آ کر آگ بجھائی۔([2])* حضرت عبد اللہ بن زبیر    رَضِیَ اللہُ عنہما  جب سجدے میں جاتے تو اتنا لمبا سجدہ فرماتے کہ چڑیاں آپ کی پیٹھ مبارک کو دیوار کا حصہ سمجھ کر اس پر بیٹھ جاتی تھیں۔([3])

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:   مدنی کورسز

پیارے اسلامی بھائیو! دُنیااور  اس کی عیش و عِشْرت سے پیچھا چھڑانے، زُہد و تقویٰ کی نعمت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! 12 دِینی  کام بھی خُوب ذوق و شوق کے ساتھ کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم !دُنیا و آخرت کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام  مدنی کورسز بھی ہے۔  *الحمد للہ! *دعوتِ اسلامی عِلْمِ دین کا نُور بانٹنے والی دِینی تحریک ہے *کم از کم فرض عِلْمِ دین جیسے وُضُو، غسل،  نماز، نمازِ جنازہ، روزہ ، زکوٰۃ وغیرہ کے ضروری مسائِل تو ہر مسلمان سیکھ ہی لے،  دعوتِ اسلامی اس کا عزم رکھتی ہے *اس مقصد کے تحت دعوتِ اسلامی بہت سے شارٹ کورسز کرواتی ہے؛ جیسے 2. 7 دِن کا فیضانِ نماز کورس  2. 7دِن کا 12دینی کام کورس 2. 7 دِن کا اِصْلاحِ اَعْمَال کورس۔ اَور بھی


 

 



[1]...سبع سنابل(مترجم)، صفحہ:199مفہوماً۔

[2]...الزہد لاحمد بن حنبل، اخبار مسلم بن یسار، صفحہ:301، رقم:1405۔

[3]...تاریخ مدینہ دمشق، جلد:28، صفحہ:170۔