Pyary Aaqa Ka Pyara Dost

Book Name:Pyary Aaqa Ka Pyara Dost

اس کے تھوڑے عمل پر راضی ہو گا،جو ربّ کے تھوڑے رزق پر راضی رہیں گے وہ اپنی قبروں سے اُڑ کر جنت میں چلے جائیں گے، نہ وہ میدانِ محشر کا رُخ کریں گے، نہ نامۂ اعمال ان کے ہاتھ میں دئیے جائیں گے،نہ حساب کتاب کا معاملہ ہو گا، نہ پُل صراط سے گزرنا پڑے گا جو بال سے زیادہ باریک اور تلوار سے زیادہ تیز ہے۔اندازہ کیجئے! وہ کیسے خوش نصیب ہوں گے، جو ان مراحل سے بچتے ہوئے اپنی قبروں سے اُڑ کر سیدھے جنت میں چلے جائیں گے۔ کاش! ہم بھی اللہ پاک کے دئیے گئے تھوڑے رزق پر راضی ہو جائیں۔

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک ہم سب کو یہ 7 پیارے پیارے اَوْصاف اپنانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ کاش! ہمیں رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی پسند کا بندہ بننا نصیب ہو جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

خوشبو  کی سنتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!خوشبو کی سنتیں اور آداب  کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: (1) فرمایا:مجھے تمہاری دنیا میں سے تین چیزیں محبوب ہیں: خوشبو ،عورتیں اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز بنائی گئی۔(سنن النسائی، ص۶۴۴، حدیث: ۳۹۴۵)  (2) فرمایا:چار چیزیں نبیوں کی سُنّت میں داخل ہیں: نکاح، مسواک، حیا اور خوشبو لگانا۔ ( مشکاۃالمصابیح، کتاب الطہارۃ، باب السواک،۱/۸۸، حدیث:۳۸۲)*آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خوشبو کا  تحفہ رد نہیں فرماتے۔ (سنتیں اور آداب ص۸۵)* نماز جمعہ کے ليے خوشبو لگانا مستحب ہے (بہار شریعت ۱/۷۷۴،حصہ ۴ملخصاً)