Book Name:Pyary Aaqa Ka Pyara Dost
آنکھیں بند کر لیتے تو میں مانگتا جاتا اور تم دیتے جاتے، بکری کی دستیاں کبھی ختم نہ ہوتیں۔
الله پاک ہمیں ایسا پختہ اِیمان، پکّا یقین رکھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
(2):کم مال وعیال والا ہو
پیارے اسلامی بھائیو! پیارے آقا کے پیارے دوست کے 7 اوصاف میں سے دوسرا وصف ہے: خَفِيفُ الْحَاذِ یعنی جوکم سامان والا ہو۔ یہ بھی بہت اَہَم وَصْف ہے۔ دُنیا کا سامان کم ہو كیونکہ دُنیا کا سامان اگر حرام ذریعے سے ہو تو اس پر عذاب ہے اور اگر حلال ذریعے سے ہو تو اس کا حساب ہے۔ لہٰذا دُنیا کی حِرْص دِل میں نہیں رکھنی چاہئے۔
جہاں ہے تیرے لئے، تُو نہیں جہاں کے لئے
پچھلی آسمانی کتابوں میں ہے: اللہ پاک نے فرمایا: اے اِبْنِ آدم! میں نے سب کچھ تیرے فائدے کے لئے بنایا اور تجھے اپنے لئے (یعنی اپنی عِبَادت کے لئے) پیدا کیا۔ پس اپنے مقصدِ تخلیق کو بُھول کر جو تیرے لئے بنایا گیا ہے، اس میں دِل نہ لگاؤ! ([1])
ایک مرتبہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہ الْسَّلام ایک پہاڑ کے قریب سے گزرے، دیکھا؛ وہاں ایک بوڑھا آدمی اللہ پاک کی عِبَادت میں مَصْرُوف ہے، آپ نے فرمایا: اے شخص تُو نے گھر کیوں نہ بنایا، اگر بنا لیتا تو سردِی گرمی سے حفاظت رہتی۔ اس نیک آدمی نے عرض کیا: