Pyary Aaqa Ka Pyara Dost

Book Name:Pyary Aaqa Ka Pyara Dost

بہت سارے کورسز ہیں۔ *آپ بھی یہ مختصر مختصر کورس کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی *دِین سیکھیں گے تو اللہ پاک راضِی ہو گا *رِزْق میں برکت ہو گی *عِلْمِ دین کا خزانہ ملے گا *نیکیوں کا ذِہن بنے گا *اللہ پاک کی عِبَادت دُرُست انداز پر کر پائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! کرم ہی کرم ہو گا * شارٹ کورسز کا یہ فائدہ بھی ہوتا ہے کہ آدمی غیر محسوس انداز میں بہت کچھ سیکھ لیتا ہے *کام کاج بھی ڈسٹرب (Disturb) نہیں ہوتے اور چند دِنوں میں اچھی خاصِی معلومات مل جاتی ہیں *جیسے نماز ہے، اس کے اَحْکَام و مسائِل تو اتنے ہیں کہ کتابیں بھری پڑی ہیں، ہم جیسے اتنی بڑی بڑی کتابیں کیسے پڑھیں؟ اتنا وقت کیسے نکالیں؟ لہٰذا آسان طریقہ ہے، 7 دِن کا فیضانِ نماز کورس کر لیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ان بڑی بڑی کتابوں کا نچوڑ ہمیں سکھا دیا جاتا ہے *پھر دِینی ماحول بھی ملے گا *نیک لوگوں کی صحبت نصیب ہو گی، اس کی اپنی برکتیں ہیں۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

(5): تنہائی میں بھی اپنے رَبّ کی فرمانبرداری کرنے والا ہو

پیارے آقا کے پیارے دوست کے 7 اوصاف میں سے پانچواں  وصف یہ ہے : وَأَطَاعَهُ فِي السِّرِّ یعنی تنہائی میں بھی اپنے رَبّ کی فرمانبرداری کرنے والا ہو۔

پیارے اسلامی بھائیو! دیکھا جائے! توانسان کوانسان سے بہت ڈر لگتا ہے، مثلاً والدین یا اساتذۂ کرام کے سامنے گالی دیتے ہوئے ڈرتے ہیں مگر افسوس!اللہ پاک سے جیسا کہ اس کا حق ہے نہیں ڈرتے، اگر کوئی رُعب دار شخص سامنے موجود ہو تو اُس سے اتنا ڈرتے ہیں کہ آواز تک نہیں نکلتی،اُس سے عاجزی کے ساتھ بولنے سننے کی کوشش کرتے ہیں مگر