Koh e Toor Saron Par Latak Gaya

Book Name:Koh e Toor Saron Par Latak Gaya

رکھتے تھے۔ ایک دِن سرکار  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: خُریم کتنا اچھا آدمی ہے، اگر لمبے بال نہ رکھتا اور نیچا تہبند نہ باندھتا۔ حضرت خُریم  رَضِیَ اللہُ عنہ  کو بس یہ خبر ملنے کی دَیر تھی، فورًا قینچی پکڑی، بال چھوٹے کئے اور تہبند کو اُونچا کر لیا۔([1])

یہ ہمارے لئے سبق ہے؛ *عورتوں جیسے لمبے لمبے، کندھوں سے نیچے تک کے بال رکھنا نَاجائِز ہے، گُنَاہ ہے، حرام ہے۔([2]) ہمارے ہاں بھی لوگ رکھتے ہیں، فیشن کے طور پر رکھتے ہیں بلکہ اب تو عورتوں کی طرح جُوڑے بھی بنانا شروع ہو گئے ہیں، یہ امتحان ہے، حضرت خُریم  رَضِیَ اللہُ عنہ  نے تو فورًا حکم پر عَمَل کیا، جیسے ہی خبر ملی، ہاتھوں ہاتھ بال چھوٹے کر لئے، ہم دیکھیں کہ کیا کرتے ہیں *ایک مٹھی داڑھی مبارَک رکھنا واجِب ہے([3]) پیارے آقا  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے داڑھی منڈوں کو دیکھ کر کراہت سے مُنہ پھیر لیا تھا، یہ غیر مسلم تھے، مسلمان نہیں تھے مگر جب داڑھی منڈی ہوئی دیکھی تو ایسے چہرے کو آپ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے پسند نہیں فرمایا اور چہرہ مقدس پھیر لیا۔([4]) اب دیکھئے! داڑھی منڈانے والے کیا کرتے ہیں...!! جذبۂ اطاعت اور جذبۂ عشق میں ڈُوب کر داڑھی رکھتے ہیں یا نہیں رکھتے...؟؟ یاد رکھئے! داڑھی منڈانا یا ایک مٹھی سے كم كرنا دونوں حرام اور جہنّم میں لے جانے والے کام ہیں۔([5]) ان دونوں کاموں سے ہم نے بچنا ہے۔ داڑھی رکھ لینی چاہئے۔ ویسے داڑھی رکھنا واجِب ہے، اس کا ثبوت قرآن میں بھی ہے، حدیثوں میں بھی ہے مگر عاشق کو تو اِن دلیلوں


 

 



[1]...ابو داؤد، کتاب اللباس، باب ما جاء فی اسبال الازار، صفحہ:643، حدیث:4089۔

[2]...فتاوٰی رضویہ، جلد:22،صفحہ:688۔

[3]... فتاوٰی رضویہ، جلد:22،صفحہ:672۔

[4]...تاریخ الخمیس، الرکن الثالث...الخ، الموطن السابع...الخ، کتاب النبی الی کسری، جلد:2، صفحہ:395۔

[5]...فتاوٰی رضویہ، جلد:6، صفحہ:505 ماخوذاً۔